Archives par mot-clé : anti-guerre

بابائے انقلاب – Le père la révolte de Montéhus (1872-1952)

بابائے انقلاب

Le père la révolte

par

Gaston Mardochée Brunswick dit Montéhus (1872-1952)

Traduit du français en ourdou par

Shahzaman Haque

Plidam, Inalco.

۔مونتے اُوس

فرانسیسی گُلُوکار

۔ ترجمہ نگار

شاہ زماں حق

مجھے لوگ بلاتے ہیں بابائے انقلاب

مجھے لوگ بلاتے ہیں پاگل بُڈّھا

کیونکہ میں آپے سے ہو جاتا ہوں باہر وقتاً فوقتاً

میری جھنجھلاہٹ کا کوئی علاج نہیں

وہ کہتے ہیں کہ میں ہوں انقلابی

کہ میں ہوں انتشاری ، و اللہ عالم اور نا جانے کیا کیا

میں خبیث نہیں ہوں، بلکہ ہوں اس کا برعکس

میں مِن و عَن عیسٰی کی مانند جو مرا صلیب کے اوپر

پیارے فوجیو

آرزو کر اَمن کی نا کہ جنگ کی

یہ جان لو میرے بندو !

کہ جنگ ہے رنج و مصیبت

نگاڑے بجاؤ

تاکہ سرحدوں میں سمجھوتا برقرار رہے

یہ بھی یاد رکھو

کہ سرحد کے دونوں طرف منتظر ہیں تمہارے اہل و عیال

میں نے جنگ دیکھی ہے ہر بوڑھوں کی طرح

ابھی تک میں دہشت زدہ ہوں

میں نے دیکھا قتل ہوتی بوڑھی مائیں

اور سُنی وہ چیخ جو بیان نہیں کر سکتا

اِس لیے میں دیتا ہوں  پیغام

امن انسان محبت انسان

میرا دل باغ باغ ہوتا ہے

جب لوگ سُنتے ہیں میری باتوں کو

یہ وہ خوشیاں ہے جس کی میں تبلیغ کرتا ہوں

تُم نے نظر گڑائی میری قمیض کے کاج پر

کیونکہ اُس میں ٹکا ہے تمغہ جُرَّت

میں نے اِسے نہیں جیتا کسی جنگ میں

لیکن بطور محافظ

میں نے اپنی جان سینکڑوں دفعہ داؤں پر لگائی

دوسروں کے لیے موت کو مات دی

اپنی روح اور ضمیر کا واسطہ ہے  کہ

بجائے جان لینے کے میں نے دشمن کو بخشا

Ce(tte) œuvre est mise à disposition selon les termes de la Licence Creative Commons Attribution – Pas d’Utilisation Commerciale – Partage dans les Mêmes Conditions 4.0 International.

Le soldat de Marsala – Gustave Nadaud

مارسالہ کا فوجی

گُستاو نادو
مُترجم – شاہ زماں حق

ہماری تعداد تھی ہزاروں میں

ہم آئے تھے اٹلی اور نواحوں سے

سِسلی کی جھڑپوں میں جا رہے تھے

گاریبالدی کی قیادت میں

میں ایک دِن میدان میں اکیلا تھا

جب سامنے اپنے پاتا ہوں

ایک جوان بمشکل بیس سالہ

زمرُّد سی پوشاک پہنے ہوئے

میں نے دیکھا کہ اُس کی بندوق کی نال

میری جانب نشانہ سادھنے لگی

وہ اپنے فرض سے مجبور تھا

میں نے بھی اپنی بندوق تان لی

اُس نے چار قدم بڑھایا

میں نے بھی چار بڑھائے

وہ ناقص نشانہ لیتا ہے

میں چست نشانہ سادھتا ہوں

آہ! لعنت ہو جنگ پہ

جو ایسے کام کرانے پر ہمیں مجبور کرے

کوئی بھر دے ہمارے جام کو

مارسالہ کی شراب سے

وہ خود کی طرف پلٹ گیا

کیوں اُس کا نشانہ چُوک گیا؟

بیچارہ لڑکا! وہ پڑ گیا تھا پیلا

میں دوڑ کے اُسکی جانب لپکا

آہ ! مجھے جیت کی پروا نہ تھی

میں نے اُس سے معافی مانگی

وہ پیاسا تھا

میں نے اُسے پانی پِلایا

ایک ہی سانس میں وہ پی گیا میری مشکیزہ

پھر ایک پیڑ کا سہارا دے کر

میں نے اُسکی سرد پیشانی کو پونچھا

کاش کہ وہ صرف زخمی ہی ہوتا

میں نے اُس کے زخم پر پٹی لگانا چاہا

میں نے اُس کی سفید وردی کھولی

گولی, بغیر خون کا قطرہ بہائے

سینا چیڑتی ہوئی پَسلی میں گھس گئی تھی

چادر اور قمیض کے درمیان

خون کے رنگوں میں گھُلا تھا خاکہ

مسکرا رہی تھی شفقت سے

ایک بوڑھی خوش لِباس عورت

پھر ، خدا معلوم میں کس طرح سے

یہ سب ہوتا دیکھوں گا

منظر جوان فوجی کے مرنے کا

اور بوڑھی عورت کے رونے کا

آہ! لعنت ہو جنگ پہ

جو ایسے کام کرانے پر ہمیں مجبور کرے

کوئی بھر دے ہمارے جام کو

مارسالہ کی شراب سے

فرانسیسی گلوکار اور شاعرگُستاو نادو نے یہ جنگ مخالف گیت ۱۸۷۲ میں لکھی جس پر پہلے پابندی لگی تھی ۔

Ce(tte) œuvre est mise à disposition selon les termes de la Licence Creative Commons Attribution – Pas d’Utilisation Commerciale – Partage dans les Mêmes Conditions 4.0 International.

La colombe – Jacques Brel

فاختہ

-Jacques Brel

Traduit par Shahzaman Haque

* Publié dans le quotidien ourdou The Inquilab le 19 avril 2020.

کیوں کر ہیں یہ رنگ رلیاں؟
فوجی ہیں قطار بند
لہو کے ہیں منتظر
ریل کے پلیٹ فارم پر

کیوں یہ ریل لَدی ہوئ ؟
خُرخُراتی سَنسَناتی
قبل اس کے کہ ہمیں لے جائے
غلط فہمیوں کی راہ پر

کیوں بَج رہی ہے شہنائ ؟
گُل پاشی کرنے بھیڑ آئ
فوجیوں کے جسموں پر
حماقتوں کے نام پر

ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی

کیوں آئ اب یہ گھڑی ؟
مِٹ گئ یاد بچپَن کی
ختم ہوئ قسمت ہماری
کہاں چلی ریل ہماری ؟

کیوں یہ بھاری جنگی بیڑے ؟
خاکی انسانوں سے معمور
رَنگ سازی اِک شَب میں
لشکروں کے نکلے قافلے

کیوں یہ بارش کی ریل ؟
کیوں یہ قتل عام کی ریل ؟
قبرستان کو جانا کیوں
یوں ہی راتوں میں چکّر لگانا کیوں

ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی

کون سمجھے یادگاروں کی زباں ؟
کیسے جانیں شکستگی کی داستاں ؟
آخر کیسے ہوں شائستہ بیاں ؟
ہوں گے بعدِ دفن دستورِ بیاں

کیوں ہے یہ مردہ نوزائیدہ ؟
کیسی ہے یہ کامیابی ؟
کیوں ہوں گے ایّامِ افتخار ؟
اوروں کی قربانییوں کے نام پر

کیوں زمیں کے یہ حصّے
ہمنے رَنگے سُرمئ
یہ بندوق جس سے
ہم نے شمع بُجھائ

ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی

کیوں یہ تیرا پیارا چہرا
آنسوؤں سے لبریز
مجبور کیا مجھے کہ ڈال دوں ہتھیار
سفر کے آغاز پر

کیوں ترا معدوم ہونا
نظروں سے کافور ہونا
ہستی ہے تیری زمین پر
مانو اک پھول ہو قبر پر

کیوں یہ آنے والے دِن ؟
یاد خود کو دلانا پڑیگا
ہماری محبت کی پوشاک صرف
مرا آدھا تَن ہی ڈھانپ پائے گی

ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی

Chanson sur YouTube : Lien La colombe

Le déserteur – Boris Vian

-Boris Vian (1920-1959)

Traduit par Shahzaman Haque

* Publié dans le quotidien ourdou The Inquilab le 01 mars 2020.

جناب صدر عالی
میں آپ کو لکھ رہا ہوں خط
آپ شاید پڑھ لیں
گرمیسرہو کچھ فُرصَت

ابھی ابھی مجھے
مللا ہے فوجی حُکم نامہ
کہ جاؤں محاذ جنگ پر
بُدھ رات سے پہلے

جناب صدر عالی
میں چاہتا نہیں جنگ لڑنا
مقصَد نہیں میرا
معصوموں کو مارنا

آپ خفا نہ ہوں
مگر لازم ہے بتانا
ہوں پرعزم، ارادہ ہے کاری
کہ میں بنوں گا فراری

جب سے ہوئ میری پیدائش
باپ کو مرتے ہوئے دیکھا
بھائیوں کو بِچھڑتے ہوئے دیکھا
اور بَچّوں کو روتے ہوئے دیکھا

میری ماں مر گئ رَنج میں
اَب لیٹی ہے قبر میں
کوئ پروا، نہ فرق ہے اسے
بَم پھٹے یا بِجلی گِرے

جب میں بنا قیدی
وہ میری بیوی کو لے گئے
وہ میری روح کو لے گئے
اور میرے پورے ماضی کو

کَل صُبح میں اپنے گھر کا دروازہ
بے فیض ماہ و سال کے منہ پر

دے ماروں گا
اور سڑکوں پہ لگاؤں گا چَکّر

بھیک مانگوں گا
فرانس کی سڑکوں پر
برِٹنی سے پرووِنس تک
لوگوں کو آگاہ کروں گا

حکُم مت مانو
صاف اِنکار کرو
جَنگ پر نہ جاؤ
گھر چھوڑ کر نہ جاؤ

گَر کسی کو دینا ہے خون
جناب صدر عالی
تو آپ اپنا  دیں خون
آپ سے زیادہ کون مثالی

جناب صدر عالی
گر ہوا میرا تعاقُب
تو سِپاہیوں سے کہہ دیں
میں رہوں گا نہتّا
وہ چلا سکتے ہیں گولی

جناب صدر عالی

Chanson sur YouTube : Le déserteur