Tous les articles par urduturnon

سنہ ۲۰۲۳ کے میرے پسندیدہ اردو تحقیقی مضامین اور کالم

Mes articles et chroniques de recherche préférés en ourdou de 2023

Shahzaman Haque

INALCO, Paris

 

مُجلّہ یا اخبار

Revue ou Quotidien

مصنف

Auteur.e

عنوان

Titre en français

نمبر

Imtijaz شمسہ صباحت

Shamsa Sabaahat

اردو تحقیق کی روایت میں تحقیقی مجلّے “بنیاد” کا کرادار

Le rôle de la revue “Buniyad” (Fondation) dans la tradition de recherche en ourdou

۱
Urdu Adab سہیل ہاشمی

Suhail Haashmi

شاہ جہاں آباد کا شاہی دسترخوان

La table gastronomique royale de Shahjahanabad

۲
Urdu Adab صدف فاطمہ

Sadaf Fatima

’سیر المنازل‘ میں درج کتبات کی فہرست

Liste des inscriptions répertoriées dans ‘Sir al-Munazil’

۳
Al-Hamd ناصر عباس نیئر

Nasir Abbas Nayyar

پچھتّر سالوں میں تنقیدی رجحانات

Tendances critiques en soixante-quinze ans

۴
Buniyad ابرار خٹک

Ibrar Khattak

رسالہ معیار الاملا . تحقیقی جائزہ

Journal de l’orthographe standard : Une analyse critique

۵
Journal of Urdu Studies Walter N. Hakka Introduction : Seeing the World in Urdu

Introduction : Voir le monde en ourdou

۶
Journal of Urdu Studies translated and edited by Naim, C.M., Mobeen Hussain A most noble life : The biography of Ashrafunnisa Begum (1840-1903)

Une vie des plus nobles : la biographie d’Ashrafunnisa Begum (1840-1903)

۷
Zauq-e-tahqeeq آصفہ تسلیم

Asifa Tasleem

سماجی رابطےکی ویب گاہوں پر اردو کے بجائےرومن رسم الخط کے استعمال کا تحقیقی جائزہ

Analyse critique sur l’emploi de l’écriture romaine au lieu de l’ourdou dans les réseaux sociaux

۸
Me’yar صفدر رشید

Safdar Rashid

ترجمے کی تنقید کے اصول

(خصوصی حوالہ کیتھرنہ ریسس

Principes de la critique de la traduction

(Référence spéciale à Katharina Reiss)

۹
Daryaft لی فانگ دا، ڈاکٹر یو آن یوہانگ

Li Fangda, Dr. Yuan Yuhang

چین میں اردو تدریس کی روایت کا تجزیہ

L’analyse de l’enseignement de l’ourdou en Chine

۱۰
Wirsa پروفیسر ضیاء الرحمٰن صدیقی

Prof. Ziya ur Rahman Siddiqui

دو سو سالہ جشن اردو صحافت

Deux cent ans de célébrations du journalisme en ourdou

 

۱۱
Tarjihaat محمد شہباز رضا

Mohammad Shahbaz Raza

اسکینڈی نیویا میں اردوزبان و ادب

La littérature ourdoue dans les pays scandinaves

۱۲
TNS Meraj Rana Genesis of critical texts

Genèse des textes critiques

۱۳
TNS Nasir Abbas Nayyar The delicate world of words

Le monde délicat des mots

۱۴
Dawn Misha Zafar History : The rise and fall of the progressive writers’ movement

Histoire: L’ascension et la chute des mouvements progressiste des écrivains

۱۵
TNS Nasir Abbas Nayyar Poetics of disobedience

Poétique de la désobéissance 

۱۶

 

اُنیسویں صدی میں ہندوستان کے تاریخ ساز مدارس

 

شاہ زماں حق

انالکو، پیرس

جگہ سنہ نام
سُورَت ۱۸۱۰ الجامعۃ السیفیَّۃُ
دیو بند ۱۸۶۶ دارالعلوم دیو بند الھند
بنارس ۱۸۶۶ الجامعتہ الایمانیتہ
سہارن پور ۱۸۶۶ مظہر العلوم
آسام ۱۸۷۳ مدینتہ العلوم باغباری
مؤ، اُتّر پردیش ۱۸۷۵ دارالعلوم مؤ
حیدر آباد ۱۸۷۶ جامعہ نظامیہ
مرادآباد ۱۸۷۹ مدرسہ شاہی / جامعہ قاسمیہ
لکھنؤ ۱۸۹۰ ہجامعہ ناظمی
لکھنؤ ۱۸۹۲ دارلعلوم ندوۃ العلماء
لکھنؤ ۱۸۹۲ سلطان المدارس
دِلّی ۱۸۹۷ مدرسہ امینیہ
آسام ۱۸۹۷ دارالعلوم بانسکنڈی
مبارک پور، اُتّر پردیش ۱۸۹۸ الجامعتہ الاشرفیہ

2023-2024 / 2024-2025 Ouvrages à lire – L2/L3 Ourdou INALCO

 

 

Ouvrages et écrivain.e.s à lire par les étudiantes de L2/L3 Ourdou

INALCO, Paris

Année 2023-24 et 2024-25

 

 

 

Noms des étudiantes Ouvrages Écrivain.e.s
1. AFZAL Saadia اُداس نسلیں عبد اللہ

حسین

2. Mohammad Taiba خدا کی بستی

 

شوکت صِدیقی
3. Saeed Aqeedat کُلّیات نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی
4. Sauvet Sarah اللہ میاں کا کارخانہ محسن خان
5. Syed Sadia فسانہء آزاد رتن ناتھ سرشار
6. Yamani Raihana اپنا دُکھ مجھے دو  

راجندر سنگھ بیدی

 

 

Ressources : BULAC Catalogue BULAC

 

Rekhtah : Urdu Poetry, Urdu Shayari of Famous Poets – Rekhta

 

Telegram : Groupe « Novelistan »

 

مقدمہ ۔ بہار کی تاریخ ساز مسجدیں

 

Haque, Shahzaman (2023). « Muqadma » (Préface). Historical Mosques of Bihar (en ourdou) de Dr. Shahnawaz Haque. Patna : AIMEEIS, v-xii.

پروفیسر شاہ زماں حق

شعبہ صدر اردو

انالکو، پیرس، فرانس

ستمبر ۲۰۲۳، پیرِس، فرانس

 

              میرے والد محترم ڈاکٹر شاہ نواز حق (مرحوم)کی تمام زندگی اعمالِ صالحہ میں گزری۔اُن کو  مسجدوں سے   خاصا لگاؤ تھا ۔ بہ طور محقق شعبہ قدیم تاریخ  وآرکیولوجی،  پٹنہ یونی ورسٹی سے ماسٹر کی سَند حاصل کرنے کے بعد اُنھوں نے   کچھ ماہ آثار ِقدیمہ علی گڑھ کے ایک پروجیکٹ   پر کام کیا ۔ یہ سنہ ۱۹۷۲ء  کی بات ہے ۔ پھر سیوان کے ایک کالج زکیہ آفاق اسلامیہ میں اُن کا  بہ طور تاریخ کے لکچرر   تقرر ہوا ؛ لیکن اُن کو سیوان کی آب و ہوا راس نہ آئی  ،اس لیے     وہ اس ملازمت سے   دست بردار ہو کر  واپس پٹنہ تشریف لے آئے ۔ ۱۹۷۵ء  کے اوائل میں انھیں   خیال آیا کہ مساجد پر تحقیق کا کام کیا جائے جو بہار کی سر زمین کے لیے اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام   ہوگا    کیوں کہ انفرادی سطح پر    مشہور و معروف مساجد  کی تاریخ پر  توکتابیں   موجود  ہیں ؛لیکن کسی خطّے یا صوبائی لحاظ سے   مساجد پر تحقیق  چندِ معدوداں ہے ۔ تقسیم ِہند کے بعد ۱۹۷۶ء  میں ’’لاہور کی مساجد‘‘ طبع اوّل  شایع ہوئی ،جو میری دانست میں   اس نوعیت کی پہلی کتاب تھی ۔ اس کے بعد کتاب کی دوسری اشاعت  ۱۹۷۷ ء    میں  عمل  میں لائی گئی   ۔ یوں  دیکھا جائے تو  اس دورانیے  میں  اب تک بہار کی مساجد پر کوئی  تحقیقی   کتاب  منظرِ عام پر  نہیں  آئی ۔

              ڈاکٹر شاہ نواز حق (مرحوم ) نے     جب   اس موضوع  پر مارچ  1975ء تحقیق کا کام   شروع کیا تو تب  ان  کے پاس کوئی ذریعہ معاش  نہیں تھا۔   فروری ۱۹۷۶ میں پٹنہ مسلم ہائی اسکول میں بہ طور تاریخ کے استاد ، اُن کا تقرر ہوا  ۔ اس  ملازمت سے قبل  انھوں نے اپنے   نجی وسائل سے بہار کی مساجد کا دورہ کیا۔ انھیں   ملازمت  کی وجہ سے  فیلڈورک کے لیے وقت کی کمی کا مسئلہ در پیش رہا  کیوں  کہ  اسی دوران  اُنھوں  نے   پی ایچ۔ ڈی کے لیے تاریخ و آرکیلولوجی شعبہ، پٹنہ یونی ورسٹی، پٹنہ   میں  داخلہ  لے لیا ۔  پی ایچ۔ڈی   کا  موضوع  ِتحقیق ”چاناکیہ کی سیاست “پرتھا جو انھوں نے بہ خوبی  احسن    ۱۹۸۴ میں پورا کر لیا ۔

               اُنھوں  نے مساجد کی  تحقیق میں   کڑی محنت  کا ثبوت دیا اور  اس کام کو عملی جامہ پہنایا ۔ جب یہ کتاب منظر عام پر آئی تو اُسے علما  ، دانش وروں اور عوام سے زبردست پذیرائی ملی ۔  اس کی غیر معمولی مقبولیت کی کام یابی کا اندازہ اس بات سے  بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج  چھیالس سال بعد بھی  اس کتاب کی مانگ ہے ۔ والد گرامی کی وفات (اپریل ۲۰۲۱ء ) کے بعد مجھے  انڈیا  سے دو تین  مرتبہ فون  آیا   کہ   اس کتاب کا نسخہ کسی کتب خانے میں دست یاب ہے یا نہیں؟ریختہ   ویب سائٹ    پر اس کتاب کا ایک نسخہ موجود ہے جہاں سے آن لائن مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔ بقول سیّد راشد حسین :اس کا ایک نسخہ بہار اردو لائبریری، پٹنہ میں بھی  ہے ؛ لیکن یہ بات تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔   ایک اور نسخہ  خدا بخش  لائبریری پٹنہ   میں بھی موجود ہے۔

موجودہ دور میں ہندوستان  جو تشویش ناک ماحول بنا  ہوا ہے اُس میں شمالی ہند کی مسجدیں شر پسندوں اور کئی ہندواتو تنظیموں کے حملے کی زد میں آگئیں ہیں۔  نیز کچھ مہینے قبل بہارشریف کی مسجد  مرارپور   کو نذر ِآتش کر دیا گیا ۔ جس وقت میں یہ مضمون لکھ رہا  تھا ، نوح ہریانہ میں ایک نائب امام جن کا تعلق بہار سے تھا،    ہندواتو تنظیموں کے دہشت پسند گروہ  نے انھیں قتل کر دیا  ۔ آج سے تقریباً ۳۱ سال قبل بابری مسجد کو تاریخ کے پنّوں میں سپرد کر دیا گیا اور اب گیان واپی مسجد کا ایک  نیا شوشا کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ میرا سارا بچپن بابری مسجدکی سیاست، جھگڑا، رتھ یاترا اور اُس کی شہادت کے بعد ہوئے فساد کا گواہ رہا ۔ اس تناظر میں  ہندوستان میں مساجد کی اہم اور انمول تاریخی بقا کے لیے تحقیقی کام لازمی ہو گیا ہے ۔اس حوالے سے  والد مرحوم کی یہ کتاب  ایک قیمتی سرمایہ ہے ۔ مصنف نے پٹنہ کی تاریخی عظمت اور  مسلم حکم رانوں کے ذوقِ تعمیر کا اختصار کے ساتھ ایک بہترین نقشہ کھینچا  ہے ۔

بہار میں دوسرے صوبوں کے مانند ہزاروں کی تعداد میں مساجد موجود ہیں؛ لیکن اُن کا صحیح شمار آج آسان امر نہیں ہے ۔  مورخہ۶ ستمبر۱۹۹۵ء  کو راجیہ سبھامیں مسجدوں کی   تعداد پر پوچھے گئے سوال پر جواب موصول ہوتا ہے کہ ملک بھر میں ۲۶۶ مساجدمرکز کے تحفظ میں ہیں۔ (محکمہ آثار قدیمہ) جن میں سے بہار کی تین مساجد  شامل ہیں (جمعہ مسجد حاجی پور، میراشرف کی جمعہ مسجدپٹنہ اور جامع مسجد، ہدف) ۔  اس کتاب میں اُن مساجد کا ذکر کیا گیا ہے جو تاریخی اہمیت کی حامل تھیں تاہم سیکڑوں مساجد  اوربھی ہیں جن کا سروے نہیں کیا جا سکا تھا ۔

یوں  مجموعی طور پر  اس کتاب میں بہار  کی  ۲۳۴   تاریخ ساز مساجد کے نام  موجود ہیں جن میں سے پٹنہ کی ۱۰۰ مساجد کے نام الگ سے درج ہیں ؛لیکن اب پٹنہ شہر کافی وسیع ہو گیا ہے ،اس لیے اس میں اور بھی بہت ساری مسجدیں شمار ہوں گی۔ منیر شریف کی ۱ٹھارہ مساجد کا تذکرہ موجود  ہے ؛لیکن یہاں کی بقیہ  مساجد کے نام درج نہیں ہیں ۔  چارمساجد کا حوالہ  کتبوں کی تاریخ سے دیا گیا ہے اور دو مساجد کا ذکر ایک خط کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔ بھاگل پور کی بیس مساجد میں   سےصرف سترہ کا نام دیا گیا ہے اور طباعت کی چُوک سے تین نام حذف ہو گئے ہیں ۔ اگرچہ اِن میں بہت ساری مسجدیں   آباد ہیں لیکن  ان کے حوالے سے کوئی  معلومات نہیں دی گئیں ؛لیکن ۲۴ مساجد غیر آباد ہیں اور  پٹنہ کی  چھےمساجد(کتھک تلے کی مسجد، گائے گھاٹ کی مسجد، ویران مسجد،  چھوٹی مسجد، ویران مسجد،  بی بی شرفو کی مسجد)  پر غیر مسلموں کا قبضہ ہے ۔

اس کتاب میں تحقیق  کا عمل  بہت باریکی  ، ان تھک جدوجہد اور لگن سے کیا گیا ہے ۔ تحقیق کے اس عمل  میں کتبوں کا جائزہ (زبان، طول و عرض)، مساجد کا رقبہ، مساجد میں لگے پتھروں کا جائزہ، مساجد کے اندر کی ساخت و تعمیر کا فن (محراب، دروازہ، پایہ، گنبد، منارہ، کھمبا، صحن، دیوار پر نقّاشی، حوض )،  مساجد کی دیواروں پر کندہ عبارتیں،  تاریخ تخریب، مساجد کے  متولی یا امام یا   ارد گرد میں رہنے والے لوگوں سے  گفت وشنید  اور مورخین و ان کی تحاریر / مخطوطات اور سندیات نیز خطوط و مراسلات  کا بھی سہارا لیا گیا ہے ۔سیّد راشد حسین اور ڈاکٹر تنویر شہاب بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر شاہ نواز حق   (مرحوم )نے کیمرےکی مدد  سے اُس زمانے میں کتبوں اور مساجد کی تصاویر بھی لیں ۔یوں اس کتاب میں نظریہ کلیّت سے طریقیت کو اپنانے میں ترجیح دی گئی ہے  اور یہی امر اِس کتاب کا سب سے بڑا وصف ہے۔

مساجد کی تحقیق کے اس کام میں کتبوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا  ہے۔  علاوہ ازیں فارسی اور عربی کتبوں کا بالرتیب  اُردو ترجمہ   کیا گیا ہے ۔ یہاں یہ نکتہ ملحوظ رکھنا چاہیے کہ مصنف فارسی و عربی زبان سے مکمّل طور پر دست رس نہیں رکھتے تھے ۔ بقول ڈاکٹر تنویر شہاب :اس ضمن میں جناب عبید الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن اور پرفیسر انوار الاحمد کی راہ نمائی اہم ہے  ۔ کتبہ کسی بھی عمارت کی تاریخ کی عکاسی کے لیے ایک سند اور دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یاد خاطر  رہے کہ پروفیسرامتیاز احمد (۱۹۹۸ء)نے بھی کتبوں کی بنیاد پر اپنے مضمون میں پختہ حوالہ دیا ہے کہ  جن مساجد میں کتبہ نہیں تھا اُن کی تاریخ کے بارے میں  ٹھوس معلومات کا فقدان رہتا ہے کہ اُن کی تعمیر کس سنہ میں ہوئی اور تعمیر کس نے کروائی ۔نیز کتبہ  موجود نہ  ہونے  کی وجہ سے  یہ خطرہ لاحق رہتا ہے کہ مسجد پر کسی اور مسلک کی عبادت گاہ ہونے کا دعویٰ ٹھونس دیا جائے حالاں کہ کتبہ موجود یا نسب ہونے پر بھی تاریخ میں ردّ وبدل کر کے یہ کام انجام دیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اس کتاب میں پٹنہ میں مقیم خواجہ کلاں گھاٹ کے ملحقہ ایک مسجد ہے جس پر کوئی کتبہ موجود نہیں  اور تعمیر سے متعلق معلومات نہیں ملتی۔ کتبہ کی اہمیت کااندازہ اس بات سے بھی  لگایا جا سکتا ہے کہ امتیاز احمد کے مطابق ہلسا کی مسجد جو اب موجود نہیں ہے ؛لیکن اُس کا کتبہ اُس کے متولی کے گھر سے برامد ہونے پر مسجد کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوئیں۔امتیاز احمد کے والد پروفیسر قیام الدّین احمد(۱۹۷۳ء )  کا بھی عربی اور فارسی کتبوں پر ایک اہم اور ضخیم شاہ کار ہے۔ بقول ڈاکٹر تنویر شہاب :انھوں نے یہ کام بہار کے قبروں پر کیا تھا ؛ لیکن اصل میں اُس میں مساجد بھی شامل ہیں جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی اور بہت ممکن ہے کہ میرے والد مرحوم بھی اس کتاب سے متاثر ہوکر اسی نوعیت کا کام مساجد پر کرنے کا خیال اُن کے دل میں آیا ہو ۔  جناب سیّد شاہ منور حسن   نےکتبوں کے تناظر میں دو اہم کتابوں کا حوالہ دیا ہے جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا  ۔ اوّل تو فصیح الدّین بلخی کی کتاب  (۱۹۹۳) ’’پٹنہ کے کتبے‘‘ جس میں مسجد، قبر، مزار، درگاہ، عیدگاہ، عمارت  وغیرہ جیسے اہم مقامات کے کتبوں کی تاریخ پر ایک نہایت اہم تحقیقی کارنامہ ہے   حالاں کہ ان کتبوں کا ترجمہ اس کتاب میں نہیں دیا گیا ۔ دوم سیّد محمد کی کتاب  ’’ اولڈ انسکرپشن ایٹ پٹنہ‘‘ (انگریزی عنوان) (۱۹۹۳ء)بھی  بہار میں کتبوں پر  پہلا تحقیقی عمل بتایا جاتا ہے کیوں کہ مصنف کی وفات ۱۹۳۰ ء میں ہو گئی تھی جب انھوں نے یہ کام انجام دیا اور تقریباً ساٹھ سال کے بعد خدا بخش اوری اینٹل پبلک لائبریری نے اس کتاب کو شایع کیا ۔

اس کتاب میں کتبوں کی تناظر میں ایک اور امر یہ مترشح  ہوتا ہے کہ زبان اور اُس کا رسم الخط کا مقام کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ امروزہ میں جہاں ہماری نوجوان نسل اردو اور اُس کے رسم الخط سے رفتہ رفتہ نا آشنا ہو رہے ہیں  (شاہ زماں حق ۲۰۲۳ء ) ان کے لیے   یہ کتاب  سبق آموز ہے کہ کس طرح ہماری تہذیب، مذہب  و ثقافت کا ایک اہم حصّہ/ ورثہ ہماری مادری زبان بھی ہے۔

کچھ مساجد جس کا ذکر اِس کتاب میں ہوا ہے اُن پر تاریخ  کی روشنی میں دوسرے محققین نے  بھی جائزہ لیا ہے اور مزید معلومات فراہم کی ہیں ۔  بہار کی مسجدوں کو تحقیق کے آئینے میں مرزا معصوم کی مسجد (شاہ نواز حق ، ۱۹۷۷،ص  ۱۶) کے بارے میں پروفیسر امتیاز احمد (۱۹۹۸) لکھتے ہیں کہ :یہ مسجد مرزا معصوم نے 1614 ء سے  ۱۶۱۷ء   کے درمیان بنوائی تھی ۔ موصوف پٹنہ میں ۱۶۱۳ء  میں قیام کرنے آئے تھے ۔امتیاز احمد کے بقول مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دورِ حکومت  میں  جب سیف خان(۱۶۳۲۔۱۶۲۸ء) صوبہ بہار کا گورنر تھا، حاجی تتار مسجد اسی زمانے میں تعمیر میں ہوئی  جس کا ذکر والد مرحوم نےص ۸۶ میں تفصیل سے کیا ہے۔ روضہ مسجد کا  تذکرہ  بھی  شامل  ہے  (ص  ۲۳۔۲۲) جس کے بارے میں امتیاز احمد لکھتے ہیں کہ یہ بہار کی شاید واحد مسجد ہے جس کی تعمیر کا سہرا مغلوں سے منسوب کیا گیا ہے اور جس کی تعمیر سنہ (۱۶۶۸۔۱۶۶۷ء) میں ہوئی  ۔ خواجہ عنبر کی مسجد  ۱۶۸۹۔۱۶۸۸ ءمیں تعمیر  ہوئی جس کا ذکر امتیاز احمد نے کیا ہے اور  مصنف نے اس اسے  بہت خوب صورتی سے بیان کیا ہے۔  علاوہ ازیں اور بھی کچھ مغل عہد کی مساجد ہیں جس کا ذکر امتیاز احمد نے کیا ہے ؛لیکن اس کتاب میں اُن مساجد کا تذکرہ  شامل نہیں کیا گیا ۔  مثال کے طور پر  حبَش خان کی مسجد، ہِلسا کی مسجد(جو مندہم ہو چکی تھی)، مخصوص خان کی حاجی پور میں مسجد (کھنڈر حالت)، بہار شریف میں شیخ فرید کی مسجد، سہسرام میں علی اکبر کی مسجد، بہار شریف میں حبیب خان سُور کی مسجد، مُنگیر میں راجہ بہروز کی مسجد، پَلامُو میں داؤد خان قریشی کی مسجد، صادی خان کی مسجد اور شریف خان کی مسجد  ۔ اس کتاب میں مصنف نے بزرگ امید خاں کی مسجد پر ایک عمدہ تبصرہ کیا ہے لیکن امتیاز احمد کے مضمون میں بزرگ امید خان کا صرف نام درج ہے اور انکی بنائی ہوئی مسجد پر کچھ نہیں کہا گیا ہے ۔

مفتی محمد ظفرالدین نے سنہ ۱۹۹۰ میں ’’تاریخ مساجد‘‘ کے نام سے ایک کتاب شایع کی جس میں بہار کی سات مساجد کا ذکر کیا گیا  ہے  جن میں   پتھر کی مسجد، سیف خاں کی مسجد، مسجد فخرالدولہ، مسجد بزرگ امید خاں، جامع مسجد خانقاہ رحمانی، سنگی مسجد حاجی پور اور شاہی مسجد مکندرپور چک نعمت  شامل ہیں(آخر کی دو مساجد کا تذکرہ والد کے کتاب میں بدقسمتی سے نہیں ملتا ہے ) ۔ پتھر کی مسجد کے بار ے میں وہ لکھتے ہیں (ص  ۲۲۰) کہ یہ مسجد ۱۶۲۶ء  میں تعمیر ہوئی ہے اور اُن کے بقول کتبہ کے بانی میں نظر بہادر خویشگی کا نام ہے ۔ مصنف نے اس مسجد میں  لگےکتبے کا ترجمہ کیا ہے اور ان کے مطابق یہ اہل ِتشع کی مسجد ہے اور غیر آباد ہے (ص ۱۸) ۔ امتیاز احمد لکھتے ہیں کہ یہ مسجد سنگی مسجد کے نام سے بھی مشہور ہے ۔سیّد شاہ منور حسن نے یہ بتایا کہ اگرچہ پروفیسر قیام الدّین (۱۹۷۳ء) کا کتبوں کا کام بہت وسیع پیمانے پر ہے ؛لیکن اُس میں بھاگل پور کی مساجد کا ذکر  شامل نہیں  جس کی  کمی  والد مرحوم   کی   اس کتاب  میں پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے ۔

اس کتاب کی طباعت کے چھیالس سال کے بعد آج صرف بہار ہی نہیں بل کہ پورے ہندوستان میں مسجدوں پر اس نوعیت کی تحقیق کافی ضروری ہو گئی ہے تاکہ نہ ہی صرف اُن کی حفاظت  و نگہداشت ہو سکے بل کہ وہ بھی تاریخ کا ایک اٹوٹ حِصّہ بنیں اور آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کے زیر ِانتظام اُن کی شناخت برقرار رہے ۔ نیز آج اس کتاب کی تناظر میں یہ بھی جاننا اہم ہے کہ جو مساجد ۱۹۷۵ ء میں آباد تھیں یا غیر آباد (مثال کے طور پر امید خاں کی مسجد، پٹنہ سیٹی) یا جہاں صرف جمعے کی نماز ادا کی جاتی تھی (مثال روضہ مسجد، پٹنہ سیٹی) اُن مسجدوں کی آج کے دور میں کیا خبر ہے ؟ کیا اِن میں سے جو مساجد آباد تھیں کیا وہ غیر آباد ہو گئی ہیں؟  اور جو غیر آباد یا اُس زمانے میں مخدوش حال میں تھیں (آمنے سامنے کی مسجد، احمد علی خاں کی مسجد)  کیا وہ آج بھی موجود ہیں یا مسمار کر دی گئی ہیں ؟ بہت ساری مساجد کے بارے میں اس کتاب میں یہ بھی درج ہے کہ بہار کے ۱۹۳۴ ء کے زلزلے میں انھیں شدید نقصان پہنچا تھا تو آج ان مساجد کے کیا حالات ہیں ؟ آج وہ کون سی مساجد ہیں جو محکمہ آثار قدیمہ کے زیرِسایہ   تحفظ  میں ہیں یا برباد ہو رہی ہیں ؟غرض مساجد  کی گزشتہ اور موجودہ حالت میں کتنا فرق آیا ہے؟

میں ڈاکٹر افتخار اسد اللہ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اُنھوں نے اس کتاب کو ایک نئی زندگی عطا کر کے مجھے ، میرے والد  ڈاکٹر شاہ نواز حق (مرحوم)کو ان کی  عظمت اور تحقیقی جذبے کو خراج ِعقیدت پیش کرنے کا موقع  فراہم کیا ۔یہ ”مقدمہ “اس ضمن میں میری ایک ادنیٰ سی کاوش ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ مسجد اور تاریخ کے تحقیقی شعبے میں، خصوصاً بہار کی مساجد پر جہاں تحقیق کا کافی بہران ہے، ایک نئی امنگ پیدا ہوگی۔ یہ بھی امید کرتا ہوں کہ اس نئے ایڈیشن سے نہ صرف برصغیر  پاک و ہند    بل کہ عالمی سطح پر بھی محقق ودانش ور مستفید ہوں گے اور اس کام کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

حواشی

 

ڈاکٹر محمد عبد الله چغتائی، ۱۹۷۶، مساجد لاہور، كتاب خانہ نورَس، لاہور ۔

مولانا مفتی محمد ظفر الدين، ۱۹۹۰، تاريخ مساجد، جلد اوُل ۔

عطا الرحمن قاسمی، ۲۰۰۰، پنجاب و ہریانہ کی تاريخ مساجد، بنجاب وقف بورڈ، نئی دہلی ۔

عطا الرحمن قاسمی، ۱۹۹۵، دلی کی تاریخی مساجد، حصف اوّل، مولانا آزاد اکیڈمی، نئی دہلی ۔

فصیح الدّین بلخی، ۱۹۹۳، پٹنہ کے کتبے، خدا بخش لائیبریری، پٹنہ۔

Ahmad, Imtiaz (1998). The Mughal Governors of Bihar and their popular works. Proceeding of the Indian History Congress, 1998. Vol. 59, 383-393.

Asher, C. B. (1989). From Anomaly to Homogeneity: The Mosque in 14th- through 16th- Century Bihar. In Studies in art and archaeology of Bihar and Bengal : Nalinīkānta Śatavārṣikī, Dr. N.K. Bhattasali cententary volume (1888-1988) / (pp. 67–68). Sri Satguru Publications.

Dr. Tanweer Shahab. (2023). Interview on Dr. Shahnawaz Haque Biography. 16 August.

Hanoon, Sana. (2021). The mosques of colonial South Asia : A social and legal history of Muslim worship. London.

Haque, Shahnawaz. (1977). Historical mosques of Bihar. https://www.rekhta.org/authors/shahnawaz-haque

Haque, Shahzaman. (2023). https://thediplomat.com/2023/01/why-the-urdu-script-is-crucial-for-indias-cultural-diversity/

Mohammad, Syed. (1993). Old Muslim inscriptions at Patna. Khuda Baksh Oriental Public Library. Patna.

Qeyamuddin Ahmad. (1973). Corpus of Arabic & Persian Inscriptions of Bihar (A.H. 640-1200). K.P. Jayaswal Research Institute.

Syed Rashid Hussain. (2023). Telephonic interview on Dr. Shahnawaz Haque Biography. 12 August.

Syed Shah Munawar Hassan. (2023). Telephonic interview on inscription research in Bihar. 16 August.

 

Emotions and Family language policy : Some case studies of immigrant families from Europe

Haque, Shahzaman. (2023). “Emotions and Family language policy : Some case studies of immigrant families from Europe”. Academic Journal of Modern Philology, Special Issue, 20, pp. 353-372.

 

Téléchargez ici / Download here  :

HAL INALCO : https://inalco.hal.science/hal-04348674

ResearchGate : https://www.researchgate.net/publication/376582473_Emotions_and_Family_language_policy_Some_case_studies_of_immigrant_families_from_Europe

Abstract

This paper examines the family language policies in five case studies of immigrant families in Europe, focusing on the following emotions: Pride, Joy, Sadness and Fear. Families who immigrated from India and Laos to France, Sweden, Norway and Finland expressed their first and foremost emotions over the maintenance of their heritage languages in terms of language ideologies. The principal purpose of this paper is to explore critically the role of emotions of parents and of children regarding the maintenance or loss of the heritage language and the dominant position that the host language occupies in the framework of the family language policy. With an ethnographic approach, the principal tools were interviews, recording of conversations, participant observations and field notes, which yielded significant information on language attitudes, ideologies and practices toward the host language and heritage language. Findings show that emotions of anxiety toward enfeeblement of the heritage language were common among parents, albeit not explicitly manifested in some families. Fear of losing the heritage language amounts to fear of losing linguistic and cultural identity over which some parents were frustrated, angry and helpless. Pride and joy were other affective displays, notably related to one’s command of the host languages or powerful languages like English.

Space, family language policy and invisibility of languages

 

Haque, S. (2023). Space, family language policy and invisibility of languages. ENERGEIA. ONLINE JOURNAL FOR LINGUISTICS, LANGUAGE PHILOSOPHY AND HISTORY OF LINGUISTICS, (VIII), 32–54. https://doi.org/10.55245/energeia.2023.003

Téléchargez ici : Space, family language policy and invisibility of languages | ENERGEIA. ONLINE JOURNAL FOR LINGUISTICS, LANGUAGE PHILOSOPHY AND HISTORY OF LINGUISTICS (energeia-online.org)

ResearchGate : (PDF) Space, family language policy and invisibility of languages (researchgate.net)

Abstract : This paper draws upon arguments about spaces as a central idea in order to understand language inequality and invisibility through the framework of family language policy. Tracing the history of sociolinguistic studies, space occupies a pivotal role whose importance has been revealed making contribution to many useful theories. Family language policy is the private sphere within the concept of space, long neglected, but renewed interest over the past 20 years has demonstrated in a sustained manner the tussle over the maintenance of the heritage language in the face of the host language. Language invisibilization within the family domain is not confined to heritage language and its accents but also to other non-reported languages, such as secret language and sacred languages. More in-depth empirical observations with new innovative methodologies are needed to understand the inequality and invisibility of languages at micro-level. The importance of the Family domain as the first place of socialization for children, compels us to seek a better understanding of spatially organized language practices and beliefs which have an impact on the whole upcoming generation.

Résumé : Notre article s’intéresse à l’espace, concept central permettant de traiter de l’inégalité et de l’invisibilité des langues dans le cadre de la politique linguistique familiale. Retracer l’histoire des études sociolinguistiques permet de montrer que le concept d’espace a largement contribué à la constitution de nombreuses théories désormais incontournables. La politique linguistique familiale s’intéresse à la sphère privée, « espace » privilégié longtemps non pris en compte jusqu’à ce que certains travaux conduits ces vingt dernières années démontrent l’importance de la lutte pour le maintien de la langue d’origine face à la langue d’accueil. L’invisibilisation de la langue dans le domaine familial va au-delà de la non reconnaissance de la langue d’héritage ou de ses accents, mais elle peut, dans certains cas, concerner d’autres langues non déclarées, telles que les langues secrètes et les langues sacrées. Pour appréhender l’inégalité et l’invisibilité des langues au niveau familial, il s’avère nécessaire de conduire des observations empiriques approfondies montrant des méthodologies novatrices. Pour les enfants, le domaine familial est le lieu incontournable de socialisation première, cela oblige le chercheur à appréhender plus finement les pratiques et les croyances linguistiques disséminées dans l’espace familial puisque les différents phénomènes ne seront pas sans effets à la génération suivante.

Tell me you my mouth is silence day and night

Tell me you my mouth is silence day and night

- Anonyme (Juillet 2023)

- Traduit par Shahzaman Haque 

 

Je reste silencieux, je ne dis rien

Je le sais et tu le sais

J’étais comment, je suis devenu quoi

Je le sais et tu le sais

J’étais qui, je suis qui

Je le sais et tu le sais

Je suis dans quel état ici

Je le sais et tu le sais

Tu seras aimable, j’en suis sûr

Je le sais et tu le sais

Je suis innocent, je suis sans défense

Je le sais et tu le sais

J’étais qui, je suis qui

Je le sais et tu le sais

Pourquoi j’avais quitté ma patrie ?

Je le sais et tu le sais

Je pensais quoi avant, je pense quoi maintenant

Je le sais et tu le sais

Je demande ton aide à chaque instant

Je le sais et tu le sais

J’étais qui, je suis qui

Je le sais et tu le sais

Tu seras aimable, j’en suis sûr

Je le sais et tu le sais

J’étais qui, je suis qui

Je le sais et tu le sais

 

§§§

 

- Traduit par Javeria Khan

 

Je reste silencieux, je ne dis rien..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

J’étais comment, et maintenant je suis comment..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

J’étais qui, et maintenant je suis qui..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

Je suis dans quel état ici..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

Tu seras généreux avec moi, j’en ai la conviction..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

Je suis innocent, je suis sans défense..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

J’étais qui, et maintenant je suis qui..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

Pourquoi j’avais quitté ma patrie..mes circonstances..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

Qu’est-ce que je pensais, qu’est-ce je pense maintenant..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

A tout moment, je demande ton aide..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

J’étais qui, et maintenant je suis qui..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

Tu seras généreux avec moi, j’en ai la conviction..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

J’étais qui, et maintenant je suis qui..

Ça, soit moi qui le connais, soit c’est toi

 

نامعلوم شاعر

متوازیات

متوازیات

مصنفژاک ستَرنبیرگ

مترجم  : شاہ  زماں حق

اُس نے گھڑی کی طرف دیکھا ۔ صبح کے چھے بج رہے تھے۔

 وہ حیران ہوا ۔  وہ بعض اوقات ہی صبح چار بجے نیند سے بیدار ہوتا تھا لیکن چھے بجے اُس کی آنکھ کبھی نہیں کھُلی۔ مگر اُس کے دوبارہ سونے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی اور اُسے یہ بات سمجھ میں آئی کہ لفٹ کی متواتر آواز نے اُس کو جگا رکھا تھا۔ لفٹ گھڑگھڑاہٹ کے سبب اوپر چڑھنے میں اٹک رہی تھی اور یہ تمام چیزیں اُسے تیس سال قبل ماضی کے دریچے میں لے گئیں۔ سنہ ۱۹۴۱کے عروجِ جنگ میں علی الصبح گرفتاریوں کے خدشات لگاتاررہنے کی وجہ سے گھبراہٹ میں نیند کی بیداری اور لفٹ کا اُس کی منزل پر آکر برابر رُکنا ایک معمول بن گیا تھا ۔ اُس نے اپنی آنکھیں موند لیں ۔  یہ تمام واقعات تو ماضی میں در پیش آئے تھے لیکن موجودہ حال میں اِن باتوں کا خوف اُس پر کافی حاوی تھا ۔ 

آواز تھَم گئی ۔ جالی دار دروازہ کھلا، قدموں کی چاپ سے راہ داری گونج اُٹھی ۔ ایک گھنٹی کی آواز پر وہ اپنے بستر سے کود پڑا، یہ سفّاکانہ آواز ویسے ہی تھی جب پو پھٹتے کسی انکم ٹیکس افسر کا گھر میں چھاپہ پڑتا ہے۔ اُس نے دروازہ کھولا۔

’’گیسٹاپو‘‘ ، دو پولیس افسروں میں سے ایک نے کہا ۔ 

یہ شخص پوچھنے ہی والا تھا کہ وہ افسر خود کا کیوں مذاق اُڑا رہا ہے لیکن گیسٹاپو کی خفیہ پولیس کی مانند اُس کا حلیہ و مُتکبِّرانہ انداز دیکھ کر، اُسے پوچھنے کی ہمّت نہیں ہوئی ۔ جب دوسرا افسر فلیٹ میں داخل ہوا تب یہ شخص اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوا۔ 

’’کپڑے پہن لو اور ہمارے ساتھ چلو‘‘، دوسرے افسر نے کہا ۔ 

وہ اُن کے ساتھ چلنے لگا ۔ 

انہوں نے اُسے ایک گاڑی میں دھکا دیا جس پر پولیس (پولیزی) درج تھا ۔ گاڑی مشرقی ریلوے اسٹیشن پر جاکر رُکی ۔  گیسٹاپو کے دونوں خفیہ افسران کے ہمراہ وہ پلیٹ فارم نمبر چھے پر پہنچا جہاں اُسے ایک ایس ایس فوجی نے نہایت بے رحمی سے اپنے حراست میں لیتے ہوئے اُسے مشین گَن کی نوک سے آگے بڑھنے کا اِشارہ کیا ۔ 

پلیٹ فارم نمبر سات پر مسافر ایک ٹرین پر اطمینان سے سوار ہو رہے تھے جو ہامبُورگ جانے والی تھی ۔ پلیٹ فارم نمبر پانچ کے مسافر البتّہ پیرِس ستراسبُورگ والی ٹرین پر ٹوُٹ پڑ رہے تھے ۔ اُن کی ٹکٹ پر ایک مُہر لگی تھی ’۲۵ جون ۸۶‘ ۔ 

لیکن ایک مال گاڑی جس کے ڈبّوں پر ’یہودی‘ کُندہ تھا، وہ پلیٹ فارم نمبر چھے پر جامِد تھی۔ عورتیں، بچّے اور مرد جو گلا پھاڑ پھاڑ کر چیخ رہے تھے، ایس ایس کے فوجی اُن کو ڈبّوں میں ٹھونسےجا رہے تھے ۔  جاسوسی کُتّوں اور مشین گنوں سے گشت لگایا جا رہا تھا۔ انہوں نے اُس شخص کو اِس جُھنڈ میں جھونک دیا۔  

پلیٹ فارم نمبر ۵ یا ۷ پر موجود لوگوں میں سے کسی نے بھی اُن کی طرف ایک نظر نہیں ڈالی ۔ اُن کی چیخوں پر کسی نے کان نہیں دھرا، اُن کی ہیبت خوردہ حالت توجّہ سے محروم رہیں ۔ 

اُس شخص نے خود کو سُپُرد کر دیا۔ اُسے ایک بات سمجھ میں آئی ۔ وہ اُن لوگوں کے ساتھ تھا جو ایک مخصوص راہ آہن کی فولادی پٹریوں پر تھے جہاں پر اُنکی بساط چوہوں کے طرح تھی۔  

گرمی کی ایک خوشگوارصبح جس میں یا تو مسافروں میں غیر معمولی ہلچل و خوف تھا یا وہ جوبے جان پڑے تھے، اس عام بے حِسی کے ماحول میں ٹرین میں جنبش پیدا ہوئی ۔

منزل کہاں تھی ؟ اوشوِز ؟ دَشاؤ ؟ بُوشینوالد ؟ بیلسین ؟ 

کیا فرق پڑتا ہے ؟ 

فرانس میں اردو صحافت

فرانس میں اردو صحافت

اس عنوان پر کلک کریں اور مضمون کا پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کریں

 

شاہ زماں حق

شعبہ صدر اردو، انالکو، پیرِس، فرانس

 

ورثہ، جلد نمبر ۳، شمارہ نمبر ۸

 

عصر حاضر میں فرانس میں اردو صحافت ناپید ہے۔ حالانکہ بقول محترمہ سُمن شاہ، صدرپیرس ادبی فورم، فرانس میں انہوں نے خود اردو صحافت کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہیں ۔ انہوں نے بطور چیف ایڈیٹر سنہ ۱۹۹۸ میں دو ماہنامہ میگزین ’تڑپ‘ اور ’سویرا‘ پیرس سے شایع کیا لیکن چند سالوں کے بعد یہ دونوں رسالے بند ہو گئے ۔ اُن کے مطابق فرانس کے اہل اردو مُطالعہ میں کم دلچسپی لیتے ہیں اور خرید کر پڑھنے کے تو قطعی  روادارنہیں ہیں۔ ایک اردو اخبار ’جسارت‘ کے نام سے بھی 90 کے عشرے میں شایع ہوتا تھا لیکن اُس کی بھی اشاعت منقطع ہو گئی۔ 

  انٹرنیٹ کی آمد سے جب آن لائن صحافت کا رحجان بڑھا  تب فرانس میں ’جیو اردو‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ کافی عرصے تک چلی لیکن وہ بھی بند ہو گئی ۔محترمہ سُمن شاہ نے دو ویب سائٹز کے نام کا ذکر کیا ہے جو فرانس کی خبریں دیتی ہیں لیکن اُن کا ڈومین پاکستان میں ہے ۔ ایک’ گجرات لنک‘   کے نام سے ہے لیکن یہاں پر زیادہ تر خبریں پاکستان کے حوالے سے ہوتی ہیں اور ویب سائٹ دیکھنے پر یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ اِس کا ربط فرانس سے بھی ہے۔  دوسری ویب سائٹ ’ڈیلی پُکار‘ ہے لیکن مجھے اِس کا صرف ایک فیس بُک پیج ملا۔ ’ڈیلی پُکار‘ میں فرانس کے علاوہ خبریں دیگر یوروپین ممالک برسلز، جرمنی و دی نیڈرلینڈز سے بھی ہیں جہاں اُن کے نمائندے موجوُد اور سرگرم ہیں ۔ یہاں پر خبروں کا موضوع پاکستانی سیاست و پاکستانی سفارت خانوں میں مختلف ثقافتی پروگرام اور تقاریب پر مشتمل ہوتا ہے۔

فرانس میں اردو صحافت کے قحط کی سب سے بڑی وجہ یہ مانی جاتی ہے کہ اردو کو فرانسیسی سرکار کی سرپرستی نہیں مل پائی ۔بقول جناب محمد یونَس ، بیورو چیف آج  ٹی وی، فرانس، ’’اگر ہم اپنے پڑوسی ممالک کو دیکھتے ہیں تو جرمنی میں’ ڈی ڈبلو‘ کی اردو سروس ہے اور برطانیہ میں ’بی بی سی‘ اردو سروس بہت بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے، تو اِس طرح کی حمایت اور مالی امداد فرانس میں حکومت کی جانب سے اردو کو مُہیّا نہیں ہے‘‘۔

غور طلب یہ بھی رہے کہ فرانس میں اکثر اہل اردو کے گھروں میں ڈِش ٹیلی ویژن چینلز لگے ہوتے ہیں جن میں پاکستان یا بّر صغیر کے کم و بیش سارے چینلز دستیاب رہتے ہیں ۔ چونکہ نجی ٹیلی ویژن چینلز سے اردو میں خبریں نشر ہوتی ہیں تو ناظرین  اس ذرائع سے ہی شاید مُطمئن رہتے ہوں اور انہیں اردو خبر کے مطالعے کی ضرورت نا محسُوس ہوتی ہو۔ بقول رضا چودھری، سینئیراردو صحافی، فرانس کے مقامی کیبل اوپریٹر بھی بر صغیر کے  کچھ چینلز نشر کرتے ہیں جن میں ’جیو نیوز ‘اردو خبر کے لیے اہم ہے۔ مزید برآں   فرانسیسی زبان کا غلبہ روز مرّہ زندگی میں مثلاً معاش یا بَچّوں کی تعلیم میں رہنے کی وجہ سے  اردو کا استعمال کنبے میں کم ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستانی جلا وطنوں میں پنجابی طبقے کی اکثریت ہے اور ہندوستانی طبقے میں پنجابی کے علاوہ گجراتی اور ہندی بولنے والے زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ جو پاکستانی  مہاجرین پہلی  نسل کے ہیں اور ستر کی دہائی میں فرانس آئے تھے وہ زیادہ تر پنجاب سے ہیں جو میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔ اُن کے گھروں میں  پنجابی، اردو،سرائیکی ، پوٹھواری اور دیگر زبانیں بولی جاتی ہیں۔ تاہم اردو بر صغیر سے آئے لوگوں کے لیے مشترکہ زبان مانی جاتی ہے۔ شمالی ہند، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے بہت سارے لوگ اردو سمجھ اور بول لیتے ہیں ۔ رضا چودھری نے تجویز دی کہ اگر کوئی ایسا اردو میں اخبار، رسالہ یا ویب سائٹ ہو جو اِن سبھی ممالک کی خبر شایع کریں تو وہ کامیاب ہو سکتا ہے۔

ہندوستان سے اردو صحافت کے میدان میں کوئی بھی نمائندہ فرانس میں نہیں ہے ۔  پاکستان سے اردو ٹی وی چینیلز میں ’جیو نیوز‘، ’آج نیوز‘،’اے ایر وائی‘،  ’بول نیوز‘ اور ’ہم نیوز‘ کے علاوہ متعدد نیوز ایجینسیاں کے نمائندے پیرس شہر میں مقیم ہیں اور یہاں کی خبروں کو پاکستان ترسیل  کرنے میں اہم کرادار ادا کرتے ہیں۔مزید براں، پاکستانی اخبارات ’جنگ ‘ اور ‘نوائے وقت‘ کے بھی نمائندے فرانس سے خبرسازی کرتے ہیں۔ محترم رضا چودھری فرانس میں ۲۲ سالوں سے اردو صحافت سے منسلک ہیں۔ ابتدائی دور میں وہ ’نوائے وقت‘ کے نمائندہ تھے لیکن ۲۰۰۴ سے انہوں نے  روزنامہ ’جنگ‘ اور ’جیو نیوز‘ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے تقریباً دس پندرہ سال پہلے پاکستان سے اخبارات اور رسائل آیا کرتے تھے اور فروخت کیے جاتے تھے لیکن انٹرنیٹ  اور سوشل میڈیا کا رحجان بڑھنے سے اخبارات فرانس میں فروخت ہونا بند ہو گئے حالانکہ آج بھی روزنامہ ’جنگ‘ لندن سے روز شایع ہوتا ہے ۔ محمد یونَس صاحب نے بھی دو رسائل ’جذبہ‘ اور ’تاریخِ وطن‘ کے بارے میں ذکر کیا کہ یہ شایع تو پاکستان سے ہوتے تھے لیکن فرانس میں ایک زمانے تک انہیں فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے یہ وجہ بھی بتائی کہ فرانس میں پروفیشنل صحافی نہیں ہیں اور بیشتر صحافی کا ذریعہ معاش کچھ اور رہتا ہے اور صحافت اُنکے لیے فری لینسنگ ہے ۔ پورے یورپ میں صرف تین چار اردو صحافی ہیں جنہیں تنخواہیں ملتی ہیں اور جو پروفیشنل طور پر کام کرتے ہیں ۔محمد یونَس نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ فرانس سے بنیادی خبر رسانی نہیں ہوتی بلکہ یہاں موجود خبر ایجینسیاں مختلف سیاسی جماعتوں یاشخصیات  کی مع تصاویر مارکیٹنگ میں زیادہ پیش پیش ہیں ۔ 

سیّد عاشُور کاظمی کی کتاب ’بیسویں صدی کے اُردو اخبارات و رسائل مغربی دنیا میں‘  (۲۰۰۲) سے بھی عیاں ہوتا ہے کہ فرانس میں اردو صحافت کا سخت بحران ہے کیونکہ یہاں سے ایک بھی اخبار یا رسالے کا نام درج نہیں ہے جبکہ امریکہ و کنیڈا کے علاوہ یوروپ میں برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی، سویڈین و ناروے سے متعدد مطبوعات ہیں ۔ 

فرانس میں یوں تو اردو تدریس جامعہ انالکو  (INALCO) پیرس میں تقریباً دو  سو سال سے جاری ہے لیکن اردو صحافت  بہت تاخیر سے نصاب میں شامل کیا گیا ۔ انالکو میں اردو کی بی اے ڈگری میں  زیادہ تر طلبہ پاکستانی نژاد کے ہیں۔

اردو صحافت سے ہمارے طلبہ بالکل ناآشنا معلوم ہوتے ہیں۔ اِس کی کئی وجوہات ہیں۔ اوّل تو اردو اخبار یا اردو رسالے کا مقامی طور پر کوئی  نظام نہیں ہے ، دوم، گھر میں  دوسری نسل کے بَچّے فرانسیسی بولتے ہیں اور  بیشتر کو اردو سمجھ میں آتی ہے لیکن وہ اردو لکھنےاور پڑھنے سے قاصر ہیں۔ پاکستان  دورے پر بھی اردو صحافت سےشاید اِن کا کوئی ربط نہیں ہوتا ۔ 

فرانس  کی وزارتِ امور خارجہ  کے مُقابلہ جاتی امتحانات میں دنیا کی کوئی بھی ایک بیرونی زبان کا انتخاب کرکے صحافت کا ایک پرچہ دیاجا سکتا ہے بشر طے کہ اُس زبان کی تدریس   فرانس میں عام ہو۔ اس بات کو مدّنظر رکھتے ہوئے میں نے اردو کے بی اے پروگرام میں اردو صحافت پر مُبنی دو نئے کورس جو پرنٹ میڈیا اور الکٹرانکس میڈیا پر مشتمل ہیں اور فن خطاطی ماسٹر اردو میں متعارف کرایا تاکہ اردو کے طلبہ مستفید ہوں۔  

فرانس کی دارالحکومت پیرس میں موجودکتب خانہ ’بُولاک‘ (BULAC) جہاں مشرقی زبانوں کی کتابوں کا ایک نایاب ذخیرہ ہے، وہاں بقول بیدار عبّاس، سربراہ زبان اردو، پشتو و پنجابی، اردو کے کافی اخبارات و رسائل دستیاب ہیں جن سے فرانس میں رہنے والے اردو داں استفادہ کر سکتے ہیں ۔ اردو صحافت میں جو اہم ا خبارات و رسائل بُولاک میں ہیں اُن کے نام مندرجہ ذیل ہیں  ہفت روزہ ’ہماری زبان‘، نئی دہلی، ماہنامہ ’اردو دنیا‘، نئی دہلی، ماہنامہ ‘اخبار اردو‘، اسلام آباد، ہفت روزہ ’اخبار جہاں‘، کراچی ، ہفت روزہ ’ملّت ندائیے‘، لاہور و ماہنامہ ’افکار ملّی‘، نئی دہلی ہیں۔ 

 چونکہ اردو صحافت مالی امداد کی کمی کے سبب  فرانس میں ناکام ہو جاتی ہے، یہ ممکن ہے کہ اخبار کو چلانے  کے لیے ایک تنظیم بنائی جائے جس کے اراکین مل جُل کر یہ ذِمّہ لیں نا کہ اخبار کی ملکیت ایک فرد کے ہاتھوں میں ہو۔ اشتہار بھی ایک معقول ذریعہ ہے جس سے آمدنی ہوتی ہے ۔ اِس کے لیے نا ہی صرف اہل اردو کاروباریوں سے بلکہ غیر اردو داں سرکاری یا پرائیویٹ اداروں سے بھی اشتہار کی درخواست کی جا سکتی ہے۔فرانس میں اردو  کی ترویج  و ترقّی  کے لیے یہ اہم ہے کہ مواصلات کے نئے ذرائع میں برقی ذرائع اور اردو پرنٹ میڈیا دونوں  اپنا پاؤں جمائے۔

یاسین کی صورتحال: خالی جگہیں خالی کرو

یاسین کی صورتحال

خالی جگہیں

خالی کرو

 

محمد ابراہیم پراچا

Md. Ibrahim Pracha

ہمارے چچا ماشاللہ کثیرالعیال ہیں، چچی بیچاری اکیلی جان ، گھر کے کام کاج سے عاجز آ گئیں۔ ایک خاتون ڈھونڈ کر رکھی گئیں جو کپڑے دھو دیتی ہیں، جھاڑو پونچھا کر لیتی ہیں۔ ایک دن انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا پڑھائی میں بالکل سست ہے، ٹیوشن پڑھوانے کی میری سکت نہیں اس مورکھ کے ہاتھ سے بہت تنگ ہوں

سن کر چچی کو افسوس ہوا ہمارے چچازاد سکندر بھائی کو ان خاتون کے بیٹے کو ٹیوشن پڑھانے پر مامور کیا گیا۔ ہفتہ دس دن پہلے کی بات ہے میں چچا کے ہاں گیا تو سکندر بھائی یوں بیٹھے ہیں کہ طیش اور مایوسی کے ملے جلے تاثرات چہرے سے عیاں ہیں،

سامنے وہ بچہ یاسین ایک شرمندہ سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے بیٹھا ہے۔ میرے استفسار پر کہنے لگے “یار بتاؤ ساتویں جماعت میں پڑھ رہا ہے چار کا پہاڑا اس کو نہیں آتا، ڈیویژن نہیں جانتا کہ کس چڑیا کا نام ہے”

مجھے ان پر ترس بھی آیا اور اس اندیشے سے کہ یہ ابھی اس کی درگت نہ بنا ڈالیں ان کو کہا آپ آرام کر لیجیے آج میں پڑھادوں گا اسے۔ پڑھانے سے پہلے دو چار باتیں ادھر ادھر کی کرتا ہوں متعلم صاحب سے تو ماشاللہ ان کو براق اور حاضر جواب پاتا، ہوں، غبابت کا نشان نہیں۔

اب تو واقعی حیرت ہوئی کہ ایسا ہوشیار لڑکا اور اسے ایسی بنیادی باتیں نہ معلوم ہو، آخر مسئلہ کیا ہے؟ تسلی کے لیے چار کا پہاڑا سنا تو چارچھکے چوبیس تک درست سنا پایا اس سے آگے خاموش۔ پھر پوچھا کہ میاں تم نے کہیں لفظ ڈویژن سنا ہے، نفی میں سر ہلا دیا۔

ریاضی کی کتاب پر نظر کرتا ہوں تو سر تا سر انگریزی میں ہے، پھر پوچھا تقسیم کا لفظ کہیں سنا ہے، ایک آدھ منٹ توقف کے بعد کہا ہاں سنا تو ہے، پوچھا تقسیم کہتے کسے ہیں؟

جواب ندارد۔ سوچا چلو حساب میں دل نہیں لگتا ہوگا اس کا کوئی اور مضمون پڑھائیں، کہا انگریزی کی کتاب نکالو آنکھیں چرا کر کہنے لگے وہ گھر چھوڑ آیا ہوں، بستہ کھولا تو کتاب موجود۔ سوچا چلو با آواز بلند انگریزی پڑھنے میں جھینپتا ہوگا اس عمر میں کسی کی انگریزی اچھی ہوتی ہے۔

اسلامیات کی کتاب نکالی اور فر فر پڑھنا شروع کی تو میں نے اطمینان کا سانس لیا۔ تھوڑی دیر تو سنتا رہا پھر جب اس نے ایک جملہ پڑھا کہ ‘ تمام فرزندانِ توحید بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز ہوگئے’ تو مجھے تجسس ہوا کہ اسے اس کے معنیٰ بھی معلوم ہیں یا جیسے ہم انگریزی عبارات بنا سمجھے پڑھتے تھے ویسے ہی یہ بھی اصوات کی گردان کر رہا ہے۔ اس جملے کے معنی تو خیر کالج کے طلبا بھی صحیح سے بیان نہ کر پائیں، مگر ذرا کرید کی تو میرا شک درست ثابت ہوا، وہ کچھ بھی سمجھے بغیر پڑھتا جا رہا تھا۔

اب مجھے آہستہ آہستہ اندازہ ہونے لگا کہ مسئلہ دلچسپی ہونے یا نہ ہونے کا نہیں بلکہ نسبتاً اساسی نوعیت کا ہے۔ میں نے یوں ہی اس کی استعداد جاننے کیلیے پشتو میں عام فہم زبان میں ضرب و تقسیم کے چند سوالات پوچھے تو فر فر جواب دے دیا، معلوم ہوا کہ تقسیم و ضرب سے بظاہر نابلد یہی لڑکا گھر بار کا بندوبست کرتا ہے اور ہزاروں روپے کا جمع خرچ کرتا ہے ۔ ایک طرح سے گھر کا سربراہ ہے کیونکہ اس کے والد کو چرس کی لت ہے اور وہ مہینوں مہینوں گھر کا رخ نہیں کرتے۔ اب اسی ذمہ دار اور تیز فہم لڑکے کے سامنے اردو اور انگریزی کی نامانوس اصطلاحات کا بھنڈار لگا دیا جائے تو یہ مبہوت ہوجاتا ہے۔

 : پوچھا پاس کیسے ہو جاتے ہو تو جواب ملا : ’کلاس میں ممتحن کو بالکل کورا کاغذ لوٹانے والے دو تین طلبا تو فیل کر دیے جاتے ہیں، ادھر ادھر سے کچھ دیکھ داکھ کر لکھ لینے والوں کو اگلی جماعت میں ترقی دے دی جاتی ہے۔ مادری زبان میں تعلیم کے ہر مطالبے کو شک کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو کوئی اندازہ ہے کہ پرائی زبانوں کو وسیلہِ تعلیم بنا کر وہ کیسے اس ملک کی اگلی نسلوں کے حق میں کانٹے بو رہے ہیں؟ انگریزی اور اردو کے دہرے تسلط سے 11 سال کشتی لڑنے کے بعد یہ ذہین بچہ بورڈ کا پرچہ ایک دو سال فیل کرے گا اور پھر سکول چھوڑ کر یا رکشہ چلانے لگے گا یا کسی مستری کے پاس شاگرد لگ جائے گا۔مجھے اس کی بلند حوصلگی اور ذہانت سے پوری امید ہے کہ ان حالات میں بھی یہ کوشش کر کے ایک دن خاصا پیسہ کما لے گا۔ مگر سوچیے کیا ہم لوگ جبراً و قصداً ترقی کے تمام دروازے ان بچوں پر بند نہیں کر رہے ؟

ایسی پڑھائی حصولِ علم میں معاون ہے کہ مزاحم ہے یہ صاف ظاہر ہے۔ اس مسئلے پر ٹھنڈے دل اور سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے کہ کہیں ہمارا نظامِ تعلیم ایک بہت بڑے طبقے کو پسماندہ اور محکوم رکھنے کے لیے تو استعمال نہیں ہو رہا۔ اگر ہاں تو اس کا سد باب کیسے کیا جائے۔ موجودہ صورتحال میں تو مجھے خوش آئندگی کے مراتب کے حساب سے بچوں کے تین گروہ نظر آتے ہیں:

صاحب بچے:  ’یہ بچے اور کچھ سیکھیں نہ سیکھیں انگریزی ضرور سیکھ لیں گے اور اسی کے بل پر راج کریں گے‘۔

کسی کے بچے : ’یہ بچے اردو سیکھ لیں گے اور جس انگریزی کے سکھانے کے لیے ان کے ماں باپ بیش قیمت کتابیں خریدتے ہیں اور فیسیں بھرنے کے لیے جانکاہ محنتیں کرتے ہیں وہ بہرالحال ان کو نہ آئے گی۔ تاہم ان کا مستقبل بھی مخدوش نہیں ہے، اردو اور ناقص انگریزی کی شراکت کا جادو بھی اس ملک میں سر چڑھ کر بولا ہے‘۔

دشمن کے بچے : ’یہ بچے ملک کے طول و عرض میں پائے جاتے ہیں۔ مشہور ملی گیت کی روشنی میں حکومت کو انہیں پڑھانا تو ہے، تاہم کیسے پڑھانا ہے ، کیوں پڑھانا ہے ، کیا پڑھانا کس زبان میں پڑھانا ہے، کس جماعت تک پڑھانا ہے ان معاملات میں حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کی فطری ذہانت تعلیمی میدان ان کے کسی کام کی نہیں اور ان کی پڑھائی ان کی تعلیم میں مکمل طور پر مخل ہے‘۔

شغال

شغال

 

 

شاہ زماں حق

 

 

دلّی کی شدید گرمی میں دوپہر تین بجے میں ایک بس سٹاپ پر کھڑا ۵۰۷ نمبر بس کا انتظار کر رہا تھا۔ بُشیٹ پسینے سے شرابور تھی ۔ بس آنے میں  ابھی کافی وقت تھا اس لیے میں نے ریڑھی والے سے ایک مالبورو لے کر سگریٹ کا کَش لگانے لگا۔ اچانک میرے سامنے میرے ہی فرنچ ادارے کا ایک لڑکا نمودار ہوا۔ اُس کا نام تو دیباشیش  تھا لیکن سبھی اُسے دیو کے نام سے پکارتے تھے۔ آتے ہی اُس نے پوچھا ، ’’فرانس جاؤگے ؟‘‘

میں تھوڑا حیران ہوا۔ دیو سے میری دوستی تھی نہ  شناسائی ۔ وہ مجھے فرانس لے جانے کی پیشکش کیوں کر رہا ہے ؟ ’’کیا مطلب؟‘‘ ، میں نے ایک لمبا کش کھینچ کر سنجیدگی سے پوچھا ۔ ’’فرانس جانے کے لیے ایک وظیفہ ہے، ہم دونوں ساتھ چل سکتے ہیں، تُو مجھے بتا دے، میں تیرا نام بھر دوں گا‘‘۔

ہاں ٹھیک ہے‘‘،  میں نے  چہرے پر خفیف سی مصنوعی مسکراہٹ لاکر جواب دیا۔ مُجھے معلوم تھا کہ  اس’’

طرح کے سیکڑوں وظیفے ہیں لیکن اُن کا ملنا ناممکن ہے۔

 

میرا اندازہ غلط ثابت ہوا۔ دو مہینے بعد مجھے پیجر سے دیو کا پیغام موصول ہوا کہ وظیفہ مل گیا ہے، اب  ہوائی جہاز کی ٹکٹ کی رقم کا انتظام کرنا میری اصل ذمّہ داری ہے۔

ایک مہینے بعد دِلّی سے ایک فلائٹ نے ہمیں فرانس کے ایک جنوب شہر میں اُتار دیا۔ وہاں سے  ہم نے بَس کا سفر کیا اور ایک چھوٹے سے شہر میں آگئے جہاں کی ایک بڑی جامعہ میں ہمارا داخلہ ہوا تھا ۔

فرانس پہنچ کر مجھے معلُوم ہوا کہ مجھے دیو نے  وظیفے کی پیشکش کیوں تھی۔ بقول اُس کے  میری دسترس فرانسیسی  بولنے میں اُس سے کہیں زیادہ بہتر تھی تو ہر جگہ جہاں فرانسیسی بولنے کی ضرورت پڑتی وہ مجھے آگے کر دیتا۔

دیو کے مزاج سے میں واقف نہیں تھا۔ دِلّی میں اُس سے رسماً ہائے ہیلو کے علاوہ کبھی طویل بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ مجھے اتنا معلوم تھا کہ وہ فوج  میں تین سال بھرتی رہا اور  کسی وجہ سے وہ فوج کی نوکری چھوڑکر بینک میں کام کرنے لگا ۔ بینک کی بھی مُلازمت نہ جانے اُسے راس کیوں نہ آئی اور پھر وہ فرانس جانے کے لیے بے قابو ہو گیا ۔ بات چیت میں وہ مسکراتا اور سوچتا زیادہ تھا۔ اُس کے منھ سے فقرے کم ہی نکلتے تھے اور اُس کی بڑی بڑی کنچے نُما آنکھیں لِشکتی اور کسی شئے کو گھُورنے میں مشغول رہتیں۔  سَر پر بال ندارد  ۔  چہرے پر ایک غیر معمولی  اور پراسرار دمک  تھی جس کی وجہ سے فرانسیسی  اُس کی طرف کھنچے چلے آتے تھے۔

ایک دن اُس نے مجھ سے کہا کہ فرانس کی زندگی کچھ زیادہ ہی پُرسُکُون ہے۔ یہاں کوئی پھڈّے وغیرہ نہیں ہوتے۔ دِلّی میں تو پل پل میں لوگ خفا ہو جاتے  ہیں اور ایک دوسروں پر بلا وجہ گالیوں کی بوچھار کرنے سے باز نہیں آتے۔ یہاں کی پُر امن زندگی سے وہ اُکتا رہا تھا۔

رفتہ رفتہ اُس کی سوچ میں اہر من کا  غلبہ ہونے لگا۔ وہ راتوں میں اُن مے خانوں میں جاتا جہاں سماج کا ایک غریب و وسطی  طبقہ شراب نوشی کے درمیان ژاژ خائی میں مبتلا ہوکر آپس میں تکرار کرتے۔ اُسے اِس تکرار کے نظارے سے تسکین ملتی۔ اُس نے مجھ سے کہا کہ اگر وہ  فرانسیسی کے بجائے عربی سیکھتا تو زیادہ فائدے میں رہتا۔  عربی بولنے والے جلا وطنی مزدوروں میں عروج پر جانے کی تَمَنّا ہے، وہ محنت کش ہیں اور رات میں شراب کے سیراب میں اپنی کمزوری بیان کرتے ہیں۔ اُن کا اِستحصال اپنی مفاد کے لیے آسانی سے ہو سکتا تھا۔

دھیرے دھیرے اُس کے ساتھ رہ کر مجھے یہ معلوم ہوا کہ وہ لومڑی سے بھی زیادہ شاطر تھا۔ وہ اپنی ساری چالاکی دوسروں کو بیوقوف بنانے  میں استعمال کرتا۔  دیو کی کشش فرنچ لوگوں کے تئیں اُس کا بیرونی نژاد تھا ۔ لوگ اُس کی طرف ایک  بیرونی ثقافت، زبان اور  ہم عصر خیالات کو سُننے کے لیے بے تاب رہتے ۔ دیو نے  اپنی اِس کشش کا ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔ اِس بات کو اُس کے بہت سارے رفیقوں نے بھانپ لیا – دیو کی باتیں کوّے کے ٹھونگے کے طرح چُبھتیں۔  انہوں نے سوچا کہ دیو سے کنارہ کشی میں اُن کی بھلائی ہے ورنہ اُن کے سارے اثاثے ہضم کر لینے میں وہ گریز نہ کریگا ۔

پھر بھی اللہ کی  نرالی دنیا میں معصوم لوگوں کی کمی کہاں ہے ۔ کئی لوگ اُس کے جھانسے میں آئے۔ دیو کی یہ کوشش رہتی کہ زیادہ  سے زیادہ اُن کے مال یا اُن کی ذرہ  ذرہ سی شئے کو بہت ہی شاطرانہ انداز میں ہتھیا لے۔ جب اُس کا مقصد پورا ہو جاتا تب ایک دلکش شیطانی مسکراہٹ اُس کے لبوں پر نمودار ہوتی  گویا اُس کے دماغ سے ڈوپامین خارج ہو رہا ہو۔

ایک دن اُس کی دوستی ایک پاکستانی نژاد شخص رُستَم سے ہوئی جو ایک ریستوران میں برتن دھوتا تھا۔  رُستم کو شراب کا بہت شوق تھا۔ دیو نے اُسے شراب اور بیئر کی دعوت کے عوض میں یہ مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مالک کے ریستوران کے رسوئی خانے سے روز کچھ نا کچھ کھانے پینے کی اشیا چوری کر کے اُسے دیتا رہے۔ ایسے میں اُس کے مالک کواُس پر شک بھی نہ ہوگا۔   رُستم روز  عمدہ فرانسیسی پنیر، انڈے ، مَکھّن وغیرہ کم مقدار میں چوری کرتا ۔ دیو اُسے شراب پلا پلا کر پلا پلا کر ریشۂ خطمی کر دیتا تھا ۔ یہ سلسلہ  کچھ کچھ ہفتے چلا ہی ہوگا کہ ریستوران کے مالک کو شک ہو گیا اور اُس نے رُستم کو نوکری سے کافی ذلیل کر کے باہر نکال دیا ۔ دیو کو اِس بات کا ذرا سا بھی ملال نہ ہوا۔ اُلٹا اُس نے  رُستم کی بیوقوفی کا مذاق اُڑایا کہ اُس نے چوری کرتے وقت احتیاط کیوں نہیں برتی۔

دیو کو اب نئے مرغے کی تلاش تھی۔ اُس کی  آرزو تھی کہ  شہر کا ہر فرد اُسے کچھ نہ کچھ دیتا رہے۔

ایک دن میری ملاقات ژوئیل سے ہوئی ۔ ژوئیل ایک فرانسیسی  طالب علم تھا جو ہمارے اور دیو کا ہم جماعت تھا۔ ژوئیل شوقیہ شہر کی گلیوں میں وائلن بجاتا تھا لیکن وہ اتنا امیر تھا کہ سر سے لے کر پاؤں تک اُس کی ہر شئے سے دولت نمیاں ہوتی تھی۔ کچھ دنوں سے وہ مجھے پژمردہ نظر آنے لگا۔ میں نے غور کیا تھا کہ ژوئیل کی دوستی دیو سے کافی لمبے عرصے تک رہی تھی اور اچانک وہ دونوں ایک ساتھ نہیں دِکھ رہے تھے۔ میرے دریافت کرنے پر ژوئیل نے بتایا کہ دیو ایک شغال ہے۔ میری آنکھیں پھٹی  کی پھٹی رہ گئیں۔  یہ بات سبھی کو معلوم تھی کی دیو اور  میں ایک زمانے میں ایک ہی رہائش گاہ میں رہتے تھے۔ ژوئیل  کے اس بات سے میرے کردار  پر بھی ایک چھینٹا پڑا۔

خیر جب میں نے ژوئیل سے پوچھا کہ آخر دیو نے ایسا کیا کیا تب  اُس نے پوری کہانی تفصیل سے بتائی ۔ دیو نے شروع شروع میں خوب تحفے تحائف سے ژوئیل کو  اپنی طرف راغب کیاتھا۔ دراصل ژوئیل کا  ایک  شاندار فلیٹ تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا۔ فلیٹ کا کرایہ  اُس کا باپ دیتا تھا ۔ دیو نے سوچا کہ کیوں نہ وہ دوستی کے بہانے اُس کے یہاں  مفت میں رہنا شروع کر دے۔  ژوئیل اُس کی  چِکنی  چُپڑی باتوں میں آگیا۔ دیو کو  رہنے کی اجازت مل گئی اور یہ بات طے پائی کہ جب تک اُس کو نئی نوکری نہیں ملتی وہ کرایہ نہیں دیگا لیکن خانہ داری میں اُس کا برابر کا حِصّہ رہے گا۔

دیو ہر دو چار روز پر ایک لڑکے کو کھانے پر لے کرآتا اور اُس سے کھانے کی رقم جو ریستوران کی آدھی ہوتی وہ پہلے ایڈوانس میں لے لیتا ۔ یہ بات  ژوئیل کو  معلوم نہیں تھی  جس کا انکشاف بہت بعد میں ہوا۔ بقول ژوئیل دیو کے دوست  یہ سمجھتے تھے کہ اُسے  یہ بات  معلوم ہے اور اس رقم کو وہ دیو کے ساتھ بانٹ لیتا ہے۔    ژوئیل کا یہ بھی معمول تھا کہ ہر ہفتے  جمعے کی رات   وہ اپنے والدین کے گھر دو روز رہنے کے لیے کوچ کر جاتا تھا۔ دیو نے جمعے اور ہفتے کی رات کرایہ   پر لگانا شروع  کر دی۔ وہ ریل سے ملحق بس سٹیشن پر   چلا جاتا اور وہاں اپنے نئے گاہک تلاش کرتا۔  ژوئیل کے ایک فرنچ پڑوس  نے اُس سے شکایت  کی کہ  اُس کا فلیٹ کوئی ہوٹل نہیں ہے اور  تقریباً ہر ہفتے  نئے لوگوں کو اپنے یہاں قیام کرانا غیر قانونی ہے۔ ژوئیل  نے اِن ساری باتوں کو لے کر خوب چیخم چاخ مچائی اور دیو پر کافی برسا۔  دیو اپنی دفاع میں کچھ نہ کہہ سکا ۔ ژوئیل نے اُسے اُسی دن اپنے  فلیٹ سے باہر نکال دیا۔

دیو  پہلے ہی سے بھانپ چُکا تھا کہ ژوئیل کے ہاں کبھی بھی اُس کی گَردَن پر تلوار گر سکتی ہے۔ اُس نے ایک ماہ قبل سے ہی ایک منگولین نژاد خاتون خُلان پر نظریں جما رکھی تھیں ۔ خُلان کی عمر قریباً دیو کے برابر ہوگی ۔ اُس نے خُلان سے اپنی محبت کا اظہار  اپنے ہم وطن بنگلہ شاعر بہاری لال چکرابرتی کی پیار بھری نظموں سے کیا ۔ پھر اُسے شاہ رخ خان کی فلم دیوداس کی پائیریٹید کاپی اپنے کمپیوٹر پر دکھلائی۔ خُلان دیو کے جھانسے میں مُکَمّل طرح سے پھنس چُکی تھی۔ جب دیو کو ژوئیل نے اپنے فلیٹ سے باہر نکالا تب وہ  سیدھا خُلان  کے ہی  فلیٹ پر آ دھمکا تھا۔

اتفاقاً ایک دن میری ملاقات صبح کے وقت خُلان سے شہر کے ایک پارک میں ہو گئی۔ وہ مجھے دیکھ کر ٹھٹھک گئی۔ ژوئیل کی طرح اُسے بھی معلوم تھا کہ میں دیو کا بہت اچھا ساتھی رہ چُکا ہوں۔ اُس کا مُتوّحش چہرہ دیکھ کر میں نے  پوچھا کہ کیا وہ خیریت سے ہے۔

کچھ لمحے کے بعد جب میں نے اُسے بتایا کہ دیو سے میرا تعلق ایک سال پہلے ختم ہو چکا ہے تب اُس نے  بڑی افسردگی سے اپنی داستان  سُنائی۔ خُلان نے کہا کہ دیو ظالم، ناہنجار، سنگ دل، غنیم اور فِتنہ پرداز ہے۔ یہ بات اُس نے ایک ہی سانس میں کہہ ڈالی۔

دیو نے تو میرا سب کچھ لوٹ لیا۔ ہمارے تو ناک نقشے میں ایسا عیب ہے کہ سوائے منگولیہ کے  کہیں کا’’

بھی مرد  ہمیں دیکھنے کا شوق نہیں رکھتا ۔ دیو کی آنکھوں میں میں نے اپنے لیے تڑپ دیکھی، نا جانے وہ مجھ پر کیوں لَٹّو ہو گیا، پر مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ ایسا درندہ نکلے گا کہ مجھے پُرانے پیتابوں کی مانند پھینک دے گا ۔ دیو کا میں نے پورا خرچہ چار مہینے تک اُٹھایا ، اپنے گھر میں بوڑھی ماں کو ماہانہ خرچہ نہ بھیج سکی۔ لیکن جب میں نے اُسے اپنے حمل کی خبر  سُنائی تو وہ اگلے روز سے رفو چکرہو چُکا تھا ۔اُس نے مجھے آدھی ماں بنا کر چھوڑ دیا۔ میرا بس چلے تو میں اپنے کھوئے ہوئے بچے کا قصاص لوں‘‘۔

خُلان  کی باتیں سُن کر میرا چہرہ فق ہو گیا۔ میرے پاس کوئی معقول الفاظ نہیں تھے کہ میں اُسے دلاسہ دے سکُوں۔  پھر بھی میں نے اظہار تاسف کیا اور کہا کہ اگر کسی چیز کی مدد ہو تو میں حاضر ہوں۔

اس واقعے کے بعد دیو میرے راڈار سے بالکل غائب ہو گیا۔ مجھے کہیں سے بھی اُس کی اصلاً خبر نہیں ملی۔ ایسے لوگوں کی خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اپنی چھاپ انٹرنیٹ پر بھی نہیں چھوڑتے۔ دیو کی زندگی کس طرح آگے بڑھی یہ اب معما ہے۔  نہ جانے اُس کے ذہن میں پل پل کون سے وسوسے جنم لے رہے ہیں اور کون اِن کا شکار ہو رہا ہے لیکن میں اُس کا ممنون ہوں کیوں کہ اُس نے اپنی فریب بازی سے مجھے محفوظ رکھا ۔

 

@Tous droits réservés

Dictionnaire ourdou-français des proverbes et des expressions

 

ظہور احمد

شاہ زماں حق

 

آ

 

avoir des difficultés énorme آن بننا
perdre son allure آب نہ رہنا
N’avoir rien à se mettre sous la dent آب و دانہ ختم ہونا
comprendre de la valeur de qqch آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہونا
آرزو کا خون ہونا
آگ میں جھونک دینا
dérouler le tapis rouge آگا تاگا لینا
avoir du sommeil, آنکھ لگنا

 

ب

laisser de côté بات اُٹھا رکھنا
tendre l’oreille بات پر کان رکھنا
coûter un bras بازار بڑھ جانا
avoir la chair de poule بال کھڑے ہونا
devenir ennemi du monde entier بال بال دشمن ہونا
être têtu,e بَضِد ہونا

 

@Tous droits réservés

<a rel="license" href="http://creativecommons.org/licenses/by-nc-nd/4.0/"><img alt="Creative Commons License" style="border-width:0" src="https://i.creativecommons.org/l/by-nc-nd/4.0/88x31.png" /></a><br />This work is licensed under a <a rel="license" href="http://creativecommons.org/licenses/by-nc-nd/4.0/">Creative Commons Attribution-NonCommercial-NoDerivatives 4.0 International License</a>.

فائو جی کیمرا

فائو جی کیمرا

 

 

Source : Steven Senne/AP/SIPA

شاہ زماں حق

آج صبح جب میں کافی پینے کے لیے اپنے پڑوس کے قہوے خانے میں گیا تو ساتھ میں ایک فرانسیسی مزدور پوشاک شخص بھی کافی پی رہا تھا۔ قہوے خانے کا مالک جو الجزائر نژاد کا تھا بہت خوش نظر آرہا تھا۔ وہ دھیمی آواز میں اپنی مادری زبان امازیغی میں کچھ گُنگُنا رہا تھا ۔ جب میں نے اُس سے اُس کے اچھے موڈ کی وجہ دریافت کی تب اُس نے فخر یہ انداز میں ہمیں دو سی سی ٹی وی کی طرف جو بیچ چوراہے میں لگے تھے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ دو دن پہلے لگے ہیں اور یہ کوئی عام کیمرا نہیں ہے بلکہ یہ آپکی پوری شناخت کر لیتا ہے ۔میں کیا بتاؤں یہ آپکی پوری ہسٹری کھنگال دیگا ۔ مزے کی بات یہ بھی ہے کہ اس کیمرے کے ساتھ فائو جی کا اینٹینا بلکل ملحق لگایا گیا ہے۔ کیمرے میں انٹرنٹ کا سِگنل ہمیشہ  چالو رہیگا‘‘۔

مزدور پوشاک شخص نے کہا کہ ”اچھا لیکن یہ مجھے پسند نہیں ہے کہ سرکار کو ہمارے ہر لمحے کی خبر خواہ مخواہ ہوتی رہے۔ یہ تو وہ ناول ہوگیا جو جارج اورویل نے لکھا تھا، کیا نام تھا اُس کا؟ “

میں نے کہا ”نائین ٹین ایٹی فور“۔

قہوے خانے کا مالک بھنّا گیا ۔ اُس نے کہا ”تمہیں کیا معلوم کہ یہاں کتنے خطرناک درندے اور مجرم رات دن چَکّر لگاتے رہتے ہیں۔ جب سے یہ کیمرا اس محلّے کی نگرانی کر رہا ہے میں بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں ۔ اب تو میرے ہاں جب بھی کوئی گاہک آتا ہے جس کے بدمعاش ہونے کا مجھے ذرا سا بھی شُبہ ہوتا ہے تو اس سے قبل کے وہ مجھے آرڈر دے میں اُسے اُس کیمرے کی طرف اشارہ کر دیتا ہوں‘‘ ۔

مزدور پھر بھی متفق نہ ہوا۔ اُس نے کہا یہ تو وہی بات ہو گئی جو کافکا نے لکھا تھا کہ کس طرح عام معصوم لوگوں کو سرکار مجرم بنا کر حراست میں لے لیتی ہے۔ ”کیا نام تھا اُس کتاب کا ؟ “

میں نے کہا ”د ٹرائل“۔

مزدور چہک اُٹھا۔ اُس نے کہا کہ شاید اُس پر جاپانی ناول “جب تک کافی گرم ہے“ کا اثر ہے کیونکہ کافی کی ہر گھونٹ کی چُسکی کے ساتھ وہ ماضی کے غوطے لگانے لگتا ہے۔

میں نے اُس سے پوچھا، ” کیا آپکو ادب میں دلچسپی ہے ؟ “۔ اُس نے کہا، ’’بس پڑھتا رہتا ہوں لیکن میں نے ساتویں جماعت میں درس گاہ چھوڑدی تھی کیونکہ پڑھنے سے اُکتا گیا تھا‘‘ ۔ پھر اُس نے کہا ”شکر ہے میں نے سکول جانا چھوڑ دیا ورنہ یہ سرکاری نصاب مجھے کچھ اور بنا دیتے“ ۔

Why the Urdu Script Is Crucial for India’s Cultural Diversity

 

Published on 21 January 2023 by The Diplomat

Link to Read on The Diplomat : Why the Urdu Script Is Crucial for India’s Cultural Diversity – The Diplomat

 

-Shahzaman Haque

 

Sitting in my university office in Paris, I was recently surprised to be visited by a young French student wishing to learn the Urdu script. He had traveled to Turkey to study Indian Sufism, and his teachers had told him that learning to read Urdu was an essential first step on that path. It was another reminder of how that script preserves vital links to the past despite ongoing threats to its future.

Extract from a Hindustani textbook used at INALCO, Paris in 1833. Credit: Langues’O 1795-1995

In India, Urdu holds a prestigious position as one of the 22 official languages recognized in the Constitution. However, its unique Perso-Arabic script remains threatened by frequent calls for its abolition. Commentators and campaigners have long argued that replacing the Urdu script with either the Latin or Devanagari alphabets (used for English and Hindi, respectively) would forge links between different communities and promote communal harmony.

But despite being sometimes couched in talk of unity and progress, those calls are part of the ongoing “war on Urdu” in India. And replacing the Urdu script would do irreparable damage to the language and the links that it promotes with the exceptionally rich and complex culture of the subcontinent. To understand the threat that Urdu script faces and the importance of preserving it, it is necessary to look back at its history and forward at what its future might hold.

The history of Urdu script in India

The French font designer Ladislas Mandel once wrote that “a letter is not only a mere sound, it is the trace of mankind”. Indeed, script is one of humanity’s engineering marvels, and the development of the first writing system in ancient Sumeria around 5,300 years ago can be considered the dawn of history, allowing the spoken word to be set, sometimes literally, in stone. In the millennia that followed, hundreds of different scripts were developed, and around 300 of them are still in use today.

The Urdu script draws heavily on the Perso-Arabic script that developed in Persia after Islamization but also carries influences from Sanskrit. It spread into the areas that correspond to modern Pakistan and northern India, where it went on to play a major role in both the Muslim and the Hindu cultures of the region.

The famous devotional ghazal poetry of Muslim writers such as Mirza Ghalib, Muhammad Iqbal, and Faiz Ahmad Faiz is unimaginable without the Urdu script. However, what is less well known is that the first poems on the Hindu festival Holi were also composed in that same script (by Makhdum Khadim in the 16th century).

Historical threats to the Urdu script

Nevertheless, despite such eminence, the status of Urdu, and its unique script, has long been threatened in India. The celebrated 19th-century Hindi poet Bhartendu Harischchandra called Urdu “the language of dancing girls and prostitutes,” an insult that endures to this day on the lips of anti-Urdu activists.

In the early 20th century, calls for the abolition of the Urdu script came from some surprising sources, including such literary giants as Saadat Hassan Manto and Ismat Chughtai. Despite their literary fame being dependent upon the Urdu script they used, both writers’ affiliations with the Marxist-influenced literary progressive movement led them to believe that conversion to the Latin alphabet was essential for the language’s future.

Perhaps they were also influenced by similar reforms that took place in the 20th century, most notably Ataturk’s Latinization of the Turkish language in 1928, which rendered the whole population illiterate for a decade and erased six hundred years of cultural and linguistic heritage in the blink of an eye.

Around the same time, 131 communist delegates at the Soviet Union’s Baku Turcological Congress voted to impose the Latin alphabet on the languages of over 50 ethnic minority populations living between Azerbaijan and the Arctic. A decision that would have sparked mass illiteracy, deprived the region’s many Muslims of their connections with the Qur’an, and, according to French journalist Xavier Montéhard, brought about the downfall of the Soviet Union.

Nevertheless, despite the pressure placed on traditional scripts by modernization movements in the 20th century, Urdu’s script was championed by such towering figures of Indian history as Mahatma Gandhi. And Urdu’s esteemed place in Indian culture was recognized in the country’s 1949 constitution.

Modern threats to the Urdu script

However, neither that constitutional protection nor the evidence of the damage done by abolishing scripts elsewhere have stopped calls for the abolition of the Urdu script. Now that pressure appears to be coming from two very different directions: young Urdu speakers and Hindu nationalists.

The former group is showing increasing disenchantment with the script of their mother tongue in favor of using Roman Urdu on many social media platforms. However, the latter group poses a more nefarious threat, perpetuating the false belief that Hindi and Urdu are the same language and arguing that Urdu should abandon its script in favor of Devanagari, used for Hindi.

Proponents of such positions in India argue that the Urdu script is foreign, fraudulent, and restricted to Muslim culture. Moreover, the bête noire of Hindi chauvinists, Pakistan has adopted Urdu with its script as its national language.

But what would happen if such calls were to be heeded and the Urdu script formally replaced by an alternative? The historical evidence from Turkey and the Soviet Union suggests that the effect on literacy and culture would be devastating.

More recently, academics Shaira Narmatova and Mekhribon Abdurakhmanova have shown how Uzbekistan’s decision to shift from the Cyrillic to the Latin alphabet in 1993 led to a significant decline in literacy among young people. Meanwhile, the winner of the 2022 Sahitya Akademy prize for Urdu literature, Dr. Anees Ashfaq, has argued that the Urdu language will die if its script is converted.

So, what can be done to save the Urdu script and the centuries of cultural knowledge that it contains?

Urdu cultural day celebration in Paris, INALCO 2016 ©Shahzaman Haque

Saving the Urdu script

The threats Urdu faces are different in source and nature, but the remedy to them all is the same: cultivating an understanding of the unique value of the Urdu script and the precious role that it plays in Indian, and world, culture.

The first element of the script’s value is the perfect fit that it has with spoken Urdu. The Devanagari script used for Hindi is not suitable for the Urdu consonantal system. For example, many Urdu consonants have no equivalents in Devanagari, like khe خ  , zal ذ , Ze ز , Zhe  ژ  , ghayn غ , qaf ق .

Similar problems exist when trying to represent spoken Urdu in the Roman alphabet. Indeed, the Urdu lexicographer Rauf Parekh asked how the Roman alphabet can be used to write Urdu or any other language when it does not even represent all sounds that occur in English.

No script developed for another language can truly represent spoken Urdu. Any shift to another script would cause much of the vocabulary of Urdu to be lost, meaning its literary heritage would not be understood by the coming generation.

Any script is a precious reflection of human civilization and erasing any would also wipe out a part of our rich heritage. But the loss of the Urdu script would be particularly acute because the Urdu script opens a window to a vast part of Indian culture.

So, the attempt to preserve Urdu must emphasize its long and proud history on the subcontinent and how it is intertwined with both the Hindu and Muslim cultures of the region. Trying to represent its words with another alphabet would be like deconstructing the Taj Mahal and rebuilding it with different bricks, some surface similarities might remain but the building would no longer be the same.

India is a country whose wonderful diversity stems from the richness of its past. Attempts to forcibly cut elements of that diversity would sever our links with our past with grave consequences for our future. The more that people perpetuate myths that erase elements of Indian history, the more they cultivate the attitude that certain scripts, languages, cultures, and peoples do not belong in India.

The preservation of the Urdu script is an essential intellectual endeavor for Indian social democracy. It is no exaggeration to say that our cultural biodiversity depends upon it.

 

Shahzaman Haque is the Associate Professor of Urdu in the Department of South Asia and Himalaya at Institut des langues et civilisations orientales (INALCO), Paris. Follow him on Twitter @shahzamanhaque

 

 

 

Interview de Nusrat Fateh Ali Khan en France (Mars 1988)

 

Propos recueillis par Jacques Dupont

(Mars 1988, Paris)

 

C’était le 21 mars 1988 au Théâtre de la Ville à Paris.

Nusrat Fateh Ali Khan venait de terminer son concert de l’après-midi et se reposait dans sa loge avant le concert du soir.  J’étais encore ému par la force de la musique que Nusrat venait de nous donner: pendant une heure et demie, il nous avait littéralement transportés, sortis de nous-mêmes, nous qui ne comprenions pourtant rien à son discours. Et je pensais à la manière dont le Qawwali est chanté au Pakistan et dans le Nord de l’Inde, pas en concert, mais dans les mausolées des grands saints de l’Islam: c’est la nuit, les musiciens sont assis au milieu du public. Les pipes à eau circulent, un homme se lève et asperge les Qawwal de parfum, les percussions démarrent et quand le chant s’élève, c’est toute l’assistance qui reprend le texte en choeur. Peu à peu, les corps s’animent, les cris fusent, un homme se met à danser, un autre répand une pluie de roupies sur les musiciens, tandis que les chants s’enchaînent sans interruption. Lorsque les musiciens épuisés se taisent, d’autres prennent leur place et les groupes succèdent ainsi jusqu’au petit matin.

Ce qui fait l’immense popularité de Nusrat Fateh Ali Khan au Pakistan c’est bien sûr, sa voix puissante et souple, son imagination mélodique et rythmique, son sens de la communication musicale, la manière dont il fait alterner les moments de grande tension et les moments d’apaisement. Mais, si le public pakistanais et si sensible à l’art de Nusrat, c’est d’abord, me semble-t-il, parce qu’il est tout entier au service d’une parole. Une parole qui et celle de la passion qu’éprouve le Qawwal pour Dieu, pour le Prophète et pour tous ceux qui, dans la longue généalogie des maîtres soufis, lui ont permis de se rapprocher un peu plus de la puissance divine. Car c’est de passion qu’il s’agit, d’un amour brûlant, sans limite.

D’où l’impérieuse nécessité, pour l’édition de ce triple compact disque de donner enfin la traduction des textes que chante Nusrat Fateh Ali Khan pour qu’au delà du plaisir musical que nous procure l’audition de la musique, nous comprenions mieux la force qui l’anime et qui lui permet de soulever les foules.

Nous avons aussi voulu donner la parole à Nusrat Fateh Ali Khan. Voici la transcription d’une interview qu’il nous avait accordée à l’issue de la série de concerts donnés au Théâtre de la ville (mars 1988) :

“Je suis Musulman et je suis soufi.

Un Musulman c’est quelqu’un qui connaît bien la loi révélée par le Coran, mais un soufi, c’est un Musulman qui respecte absolument tous les commandements de l’Islam. Les soufis sont ceux qui respectent le mieux la loi révélée et qui se distinguent des autres par leur grande dévotion intérieure. Le chant et la danse ne sont que des manifestations de cette dévotion. Ce qui compte pour les soufis c’est leur amour du Prophète Muhammad, l’aimé du Dieu.

En Inde, les soufis ont converti de millions de personnes à l’Islam et s’ils ont pu le faire c’est grâce à la musique. Donc ceux qui, en Occident, croient que l’Islam est opposé à la musique se trompent. Chanter le Coran ou bien le lire, est une façon de mieux sensibiliser les gens à son contenu. La musique a permis aux soufis de faire apprécier les splendeurs du Coran par ceux qu’ils voulaient convertir. Ce sont les grands Chishti qui ont introduit le soufisme en Inde comme Hazrat Muin ud Din Chishti au 12ème siècle et, après lui, ses disciples Hazrat Baba Farid ud Din, Hazrat Nizam ud Din Auliya et d’autres saints venus d’Iran. Baba Farid ud Din était un des  plus grands maîtres soufis du 13ème siècle. Il pratiquait l’ascèse. On raconte qu’il avait jeûné pendant 12 années. Pour lutter contre la faim, il avait mis des cailloux dans sa bouche et Dieu, ému par sa dévotion, les changea en sucre. Ce qui lui a valu le surnom de “Ganj-i-Shakkar”, c’est-à-dire, “Tas de sucre”.

Mon père, Ustad Fateh Ali Khan, qui est décédé en 1964, appartient à cette lignée. C’était un très grand chanteur. J’ai tout appris de lui, sa musique est dans mon coeur. J’ai beaucoup écouté ses enregistrements et, par rapport à lui, je suis un musicien très ordinaire. Mon père était tellement impliqué dans sa musique, qu’après avoir chanté il pouvait être en larmes pendant plusieurs jours, sans parler à personne, perdu en lui-même. Mon seul apport a été d’adapter l’enseignement que j’ai reçu de lui aux conditions dans lesquelles je chante aujourd’hui.

Naguère, par exemple, on chantait en s’accompagnant à la sārangi parce que les gens avaient tout leur temps, donc, après avoir chanté un texte dans un certain rag, on prenait le temps de changer l’accord à la sārangi.

Mais, aujourd’hui, le public n’a plus la patience d’attendre une demi-heure entre deux qawwalis et donc nous avons remplacé le sarangi par l’harmonium qui est mieux adapté aux conditions d’écoute actuelles. De toute façon, l’harmonium est utilisé depuis longtemps dans les grands centres soufis comme Ajmer en Inde ou Pak Patan au Pakistan, il est donc intimement lié aux poèmes chantés dans ces lieux-là.

Au Pakistan, quand nous chantons, le public est très varié et ses motivations sont diverses: certains viennent pour la musique, d’autres pour entendre le message, d’autres encore pour trouver une solution à leurs problèmes. Ceux qui sont capables de comprendre le message et sa profondeur réagiront au message et à la musique, mais pour les autres c’est la musique seule qui produira exactement l’effet recherché par les paroles du maître. Un texte récité n’aura pas le même effet que le même texte chanté. En fonction du public auquel je m’adresse, et du message que je veux faire passer, je choisis un rag, une mélodie particulière et le support musical donnera au texte toute sa grandeur. Si le poème n’est pas chanté, il reste dans le livre, il ne peut pas en sortir. Il ne peut atteindre vraiment les gens que s’il est chanté. On peut me considérer comme un artiste, c’est vrai l’art est une chose très importante, mais, pour moi, ce n’est qu’un moyen pour faire passer le message que j’ai reçu de mes grands ancêtres. Quand je donne un concert, pour moi c’est comme si le public n’était pas là, dès que je commence à chanter je suis immergé dans ma musique et il n’y a plus que cela qui existe.

Je ne chante pas pour devenir célèbre. Dieu merci, je ne manque de rien, mais si je chante c’est parce que je l’ai appris de mes grands ancêtres. Grâce à eux, je peux transmettre le message qu’eux-mêmes transmettaient et me mettre à votre service pour vous rendre sensibles à ce message. Mais ce qui compte pour moi, c’est ma totale immersion dans mon art”.

Source : Nusrat Fateh Ali Khan en concert à Paris