فاختہ
-Jacques Brel
Traduit par Shahzaman Haque
* Publié dans le quotidien ourdou The Inquilab le 19 avril 2020.
کیوں کر ہیں یہ رنگ رلیاں؟
فوجی ہیں قطار بند
لہو کے ہیں منتظر
ریل کے پلیٹ فارم پر
کیوں یہ ریل لَدی ہوئ ؟
خُرخُراتی سَنسَناتی
قبل اس کے کہ ہمیں لے جائے
غلط فہمیوں کی راہ پر
کیوں بَج رہی ہے شہنائ ؟
گُل پاشی کرنے بھیڑ آئ
فوجیوں کے جسموں پر
حماقتوں کے نام پر
ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی
کیوں آئ اب یہ گھڑی ؟
مِٹ گئ یاد بچپَن کی
ختم ہوئ قسمت ہماری
کہاں چلی ریل ہماری ؟
کیوں یہ بھاری جنگی بیڑے ؟
خاکی انسانوں سے معمور
رَنگ سازی اِک شَب میں
لشکروں کے نکلے قافلے
کیوں یہ بارش کی ریل ؟
کیوں یہ قتل عام کی ریل ؟
قبرستان کو جانا کیوں
یوں ہی راتوں میں چکّر لگانا کیوں
ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی
کون سمجھے یادگاروں کی زباں ؟
کیسے جانیں شکستگی کی داستاں ؟
آخر کیسے ہوں شائستہ بیاں ؟
ہوں گے بعدِ دفن دستورِ بیاں
کیوں ہے یہ مردہ نوزائیدہ ؟
کیسی ہے یہ کامیابی ؟
کیوں ہوں گے ایّامِ افتخار ؟
اوروں کی قربانییوں کے نام پر
کیوں زمیں کے یہ حصّے
ہمنے رَنگے سُرمئ
یہ بندوق جس سے
ہم نے شمع بُجھائ
ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی
کیوں یہ تیرا پیارا چہرا
آنسوؤں سے لبریز
مجبور کیا مجھے کہ ڈال دوں ہتھیار
سفر کے آغاز پر
کیوں ترا معدوم ہونا
نظروں سے کافور ہونا
ہستی ہے تیری زمین پر
مانو اک پھول ہو قبر پر
کیوں یہ آنے والے دِن ؟
یاد خود کو دلانا پڑیگا
ہماری محبت کی پوشاک صرف
مرا آدھا تَن ہی ڈھانپ پائے گی
ہم جنگلوں کو نہیں جائینگے
فاختہ زخمی ہے
ہم جنگلوں میں نہیں جائیں گے
ہمرے ہاتھوں وہ مَر جائیگی
Chanson sur YouTube : Lien La colombe
OpenEdition vous propose de citer ce billet de la manière suivante :
Shahzaman Haque (19 avril 2020). La colombe – Jacques Brel. Urduturnon. Consulté le 10 septembre 2024 à l’adresse https://doi.org/10.58079/v3iq