Bazaar ka gasht (La promenade au marché)

 

بازار کا گشت

شاہ زماں حق

خورشید کا من صبح سے شادمان تھا ۔ دراصل ٱس کے ایک چہیتے دوست اَمِت نے ٱس کے ساتھ کہیں جاکر کچھ خریداری کرنے کی گزارش کی تھی ۔ اَمِت نے فون پر کہا تھا کہ ٱسے بَرَا خریدنا ھے اور اِس کے لئے ٱسےخورشید کےمدد کی ضرورت ہوگی ۔ بَرَا کا نام سُنتے ہی خورشید کے ذہن میں طرح طرح کےغیر فطری فحش خیالات آنے لگے ۔ ٱس نے فوراً حامی بھر دی اور اَمِت کو بھروسا دِلایا کے اِس کام کے لیے ٱس سے بہتر عِلم ٱس کے دوستوں میں کسی کو نہیں ہو سکتی ۔

خورشید اور اَمِت دسویں جماعت کے طُلبا تھے ۔ بچپن سے وه دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے آرہے تھے ۔ لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے جب دونوں کی عمر ۱۳ـ۱٤ سال کے درمیان کی ہوگی، دوستی میں کافی اِضافہ ہو گیا تھا ۔ ایسی کوئ بات نہ تھی جو امِت اپنے دوست خورشید سے بیان نہ کرتا ہو ۔ اَمِت کی پیدأش ہندوستان کے پٹنہ شھر میں عیسائ گھرانے میں ہوئ تھی ۔ ٱس کے گھر میں کافی آزادانہ خیال کا ماحول نظر آتا تھا ۔ اِس کے مماثلَت خورشید ایک تقلید پسند مسلم گھرانے میں پرورش پائ جھاں بچپن سے ہی ٱسے دینیات کی تعلیم حاصل ھوئ ۔ نتیجًہ     

خورشید بھت ہی شرمیلا، کم سخن اور باطنی طبیعت کا تھا مگر اِس کے برعکس اَمِت من چلا، منھہ پھٹ اور غیر باطنی کرادار کا مالک تھا ۔ دونوں کی شخصیت اَگرچہ بلکل مختلف تھی تو یہی دونوں کی گہری دوستی کا سبب بھی تھا ۔ ایک کے پاس دُنیے بھر کی داستاں تھی سُنانے کے لیے، تو دوسرے کے پاس پورے جہاں کا صبر تھا ٱن کو سُننے کے لیے ۔ جوانی کی دهلیز پر پھلا قدم رکھتے ہی جب یہ دونوں سولہ سال کے ہوۓ تب اَمِت کی گُفتگو میں جنسی داستانیں زیادہ جھلکنے لگیں ۔  خورشید اِن کہانیوں کو بڑی دِلچسپی سے سُنتا اور مَن ہی مَن اَمِت کی دِلیری سے متاثروگرویدہ ہوتا ۔ چنانچہ جَب اَمِت نے خورشید کو یہ بتایہ کہ ٱسے ایک بَرا خریدنا ہے تو ٱسے یہ سمَجھ میں نہ آیا کہ یہ بَرا کِس کے لیے ہو سکتا ہے ۔ کیا یہ ٱس کی والره کے لیے ہے ؟ یا کیا ٱس کی اَبْکا بہنوں میں سے کسی ایک کے لیے ہے ؟

صُبح آفتاب عروج ہونے کے بعد خورشید اپنے دوست کے آمد کا کافی بے صبری سے اِنتِظار کر رَہا تھا ۔ آج کا دِن ایک غیر معمولی دِن تھا ۔ جَب اَمِت نے ٱس کے گھر کی گھنٹی بجائ تو وہ خوشی سے اپنے دوست کا اِستقبال کرنے کے لیے لپکا ۔ آج کے روز اَمِت اپنے ٹوٹے ہوۓ پھٹیچر سائکل کے باوجود کافی اَہم شخص معلوم پڑ رہا تھا ۔ اوپر اپنے کمرے میں اَمِت کو بِٹھایا اور ایک نوکر کو بُلاکر چاۓ اور نمکین لانے کا حُکُم دِیا ۔

دونوں دوستوں کے بیچ حسبِ معمول اِدھر ٱدھر کی بات چھڑی ـ خورشید کے اندر ایک غیر معمولی جوش تھا اور اَمِت کی باتوں اور چہرے سے واضح ہو رہا تھا کہ وہ کافی خوش ہے مگر اندر سے تھوڑا تھوڑا شرمِندہ ہے ۔ چاۓ کی چُسکیاں اور نمکین کی کُرکُراہٹ ختم ہوتے ہی اَمِت نے بازار چلنے پر اِسرار کیا ۔ خورشید کو تو جیسے اِسی پَل کا بےصبری سے اِنتِظار تھا ۔ اَمِت نے خورشید سے پوچھا کہ جانا کہاں ہے ؟ خورشید نے ایک رات پہلے ہی اِس بارے میں سوچ لیا تھا ۔ ٱس کے مطابِق پٹنہ مارکِٹ جانا بےوکوفی ہوگی اور کم خطرے سے خالی نہ ہوگا ۔ وہاں ٱس کے جان پہچان والوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور کوئ اِس طرح کی خریداری کرتے ہوۓ ٹکرا گیا تو ٱسے کافی شرمِندگی ہوگی ۔ خورشید کے دِل میں یہ خیال آیا تھا کہ لالجی مارکِٹ کافی بہتر رہیگا ۔ وہاں تو ٱسے آج تک ٱسکا کوئ رِشتِدار نہیں مِلا ہے، اور خاص کر ایسے وقت میں جب صُبح کے تقریباً گیارہ بَج رہے ہوں، کون فرد بازار میں گَشت لگایُگا ۔

”ہم لوگ لووَر ڑوڈ سے جایُنگے“، خورشید نے اَمِت کو چہکتے ہوےُ کہا ۔

”ٹھیک ہے، تُم ہی لے چلو“ ۔ اَمِت نے بھی ٱسی سُر میں خورشید کو جواب دیا ۔

لووَر ڑوڈ سے ہوتے ہوےُ جب دونوں دوست لالجی مارکِٹ پہنچے، تب اَمِت تھوڑا چونکا ۔ ٱس نے پوچھا، ”کیا تُم کو پکّا معلوم ہے ؟“ ۔

”تُم بےفِکِر رہو“ ۔ خورشید نے بڑے ہی حوصلہ سے جواب دِیا ۔

دونوں دوست باہر کی دُکانوں سے گُزرتے ہوےُ اندر ایک دُکان کے سامنے رُک گےُ ۔ خورشید کا جیسے مقصد پورا ہو گیا ۔ وہ اَمِت کو ایک بَرا و پینٹی کی دُکان کے اندربہت فخر سے لے آیا ۔ چونکہ دُکان غالباً ٱسی وقت کُھلی تھی اور یہ دونوں پہلے گاہک تھے، دُکان کا مالِک اور ٱسکے سارے مُلازِم اِن دونوں کی جانِب دیکھنے لگے ۔ اَمِت حیران و آباک تھا ۔

دُکاندار نے رَسماً پوچھا، ”جی کیا دِکھایُں ؟“ ۔

خورشید نے اپنی بھنویں کو ٱچکاتے ہوےُ اور لَب پر شریر مُسکُراہٹ لاتے ہوےُ اَمِت کی جانِب دیکھا ۔ اَمِت کی آنکھین ایسی پھٹی تھیں جیسے ٱسے یہ ماجرا سَمَجھ میں آہی نہ رہا ہو ۔

خورشید نے ہمّت جُٹا کر اَمِت سے کہا ۔” سائز بتا دو“ ـ

اَمِت نے کافی حیران ہوکر پوچھا۔ ” سائز؟ کیسا  سائز؟ “

خورشید نے آہِستہ سے کہا ۔” بَرا کا سائز“ ـ

یہ سُنتے ہی اَمِت چند ساعتوں کے لیے چونکا ـ پھر ٱس کی آنکھیں چَمَک ٱٹھیں ـ وہ دُکان سے باہر نِکلا اور زور زور سے ٹھہاکے مارنے لگا ـ یہ منظر دیکھ کر خورشید کو بھی کم حیرانی نہ ہوئ ـ

” تُم بَرا لینے آےُ تھے نا ؟ “ ۔ خورشید نے پوچھا ـ

”ہم بَرا نہیں بَڑا لینے آےُ تھے “ ۔ اپنی ہنسی پَر قابو پاتے ہوےُ اَمِت نے جواب دیا ـ

” بَڑا ؟ “ ۔ خورشید نے چونکتے ہوےُ پوچھا ـ

”ہاں بَڑا کا گوشت، میرے مُحلّہ میں تو نہیں مِلتا، سوچا تُم ہی کو لے کر چلونگا ـ مگر یہ تُم مُجھے کہاں لے آےُ ؟“

یہ سُنتے ہی خورشید شَرم سے پانی پانی ہو گیا ـ

 

 

 

CC-BY-NC-ND-4.0: Attribution-NonCommercial-NoDerivs 4.0 International


OpenEdition vous propose de citer ce billet de la manière suivante :
Shahzaman Haque (18 février 2018). Bazaar ka gasht (La promenade au marché). Urduturnon. Consulté le 4 octobre 2024 à l’adresse https://doi.org/10.58079/v3i2


Laisser un commentaire

Votre adresse e-mail ne sera pas publiée. Les champs obligatoires sont indiqués avec *

Ce site utilise Akismet pour réduire les indésirables. En savoir plus sur comment les données de vos commentaires sont utilisées.