بے حد افسوس
-ژاک پریویر
مترجم –شاہ زماں حق
اَندَرلےکرآؤاُس کیچڑ میں لتھڑے ہوئے کتےکو
قابلِ افسوس ہیں وہ لوگ جن کو کتّا یا کیچڑ ناپسندہے
افسوس ہے اُن پر جو کیچڑپسند نہیں کرتے
وہ نہیں سمجھ پاتےہیں
جو کتے کو نہیں جانتے
کتّےکو اندر لےکرآؤ
کہ وہ خود کو حرکت دے سکے
ہم کتّا صاف کرسکتےہیں
ہم کیچڑ صاف کرسکتےہیں
اور ہم پانی کو بھی صاف کرسکتےہیں
ہم انہیں صاف نہیں کرسکتے
جو کہتے ہیں کہ اُن کو کتّا پسندہے
مگر شر ط یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔
کیچڑمیں لتھڑا ہوا کتّا صاف ہوتا ہے
کیچڑ بھی صاف ہوتا ہے
کبھی کبھی پانی بھی صاف ہوتاہے
جو کہتےہیں مگر شرط یہ ہے کہ ۔۔۔
وہ لوگ صاف نہیں ہوتے
قطعی نہیں ۔
ژاک پریویر (پ ۱۹۰۰، وفات ۱۹۷۷) فرانس کےمشہور شاعر اور منظر نویس تھےجنہوں نےاپنی آسان الفاظ پر مشتمل نظموں سےدنیا بھرکےفرانسیسی قارئین میں ایک خاص جگہ بنا لی تھی۔ اُن کی نظمیں فرنچ سکول کےنصابی پروگرام میں شامل ہیں ۔
<a rel="license" href="http://creativecommons.org/licenses/by-nc-sa/4.0/"><img alt="Licence Creative Commons" style="border-width:0" src="https://i.creativecommons.org/l/by-nc-sa/4.0/88x31.png" /></a><br />Ce(tte) œuvre est mise à disposition selon les termes de la <a rel="license" href="http://creativecommons.org/licenses/by-nc-sa/4.0/">Licence Creative Commons Attribution - Pas d’Utilisation Commerciale - Partage dans les Mêmes Conditions 4.0 International</a>.
OpenEdition vous propose de citer ce billet de la manière suivante :
Shahzaman Haque (7 novembre 2021). Tant Pis – Jacques Prévert. Urduturnon. Consulté le 4 octobre 2024 à l’adresse https://doi.org/10.58079/v3j8