ماؤں کی ہڑتال
La grève des mères
–Montéhus (1872-1952)
Traduit par Shahzaman Haque
چونکہ آگ اور بندوقيں
گولياں اور توپيں
واديوں، ميدانوں ميں
بچھا ديتی ہيں، لاشوں کا جال
چونکہ بَشَرہے خون کا پياسا
اور منکر وہ بھائی چارے کا
!اُٹھو عورتوں! کام پر چَلو عورتوں
اب تمہیں بچانی ہے انسانیت
زمین کو آباد کرنے سے منع کرو
بچّوں کو پیدا کرنا بند کرو
ماؤں کی ہڑتال شروع کرو
ماؤں کی ہڑتال شروع کرو
جَلّادوں کو اپنی مَنشا ظاہر کرو
اپنے جسم و خون کا دفاع کرو
جنگ مُردہ باد، ظالم مُردہ باد
جنگ مُردہ باد، ظالم مُردہ باد
تم نے بيس سال پسينہ بہايا
اپنے بيٹے کو مرد بنانے ميں
جبکہ کسی بدبخت فوجی نے
اسے برباد کر ديا، کچھ لمحوں ميں
وہ بچّہ جو تُمہاری اُمید تھا
جِسے تُم نے اپنا دُودھ پیلایا
وہ تُجھے بوڑھا اور بے خوراک چھوڑ کر
خود بڑی سَخت موت مر گيا
کیا آسمان کی سرحدیں ہوتی ہیں؟
کیا وہ پوری دُنیا کو ڈھک نہیں لیتا ؟
پھر کیوں ہیں زمیں پر رکاوٹیں ؟
کیوں ان گنت کی سولی چڑھے؟
!قتل جیت کا نام نہیں
ملعون ہو موت کی فصل لگانے والا
نہیں چاہئیے تُمہاری سَر بُلندی کے لیے
اپنے عزیز بچوں کی قُربانی۔
فرنچ میں یہ نظم یہاں پر سُنیں
OpenEdition vous propose de citer ce billet de la manière suivante :
Shahzaman Haque (1 septembre 2021). La grève des mères – Montéhus. Urduturnon. Consulté le 7 décembre 2024 à l’adresse https://doi.org/10.58079/v3j7