-Boris Vian (1920-1959)
Traduit par Shahzaman Haque
* Publié dans le quotidien ourdou The Inquilab le 01 mars 2020.
جناب صدر عالی
میں آپ کو لکھ رہا ہوں خط
آپ شاید پڑھ لیں
گرمیسرہو کچھ فُرصَت
ابھی ابھی مجھے
مللا ہے فوجی حُکم نامہ
کہ جاؤں محاذ جنگ پر
بُدھ رات سے پہلے
جناب صدر عالی
میں چاہتا نہیں جنگ لڑنا
مقصَد نہیں میرا
معصوموں کو مارنا
آپ خفا نہ ہوں
مگر لازم ہے بتانا
ہوں پرعزم، ارادہ ہے کاری
کہ میں بنوں گا فراری
جب سے ہوئ میری پیدائش
باپ کو مرتے ہوئے دیکھا
بھائیوں کو بِچھڑتے ہوئے دیکھا
اور بَچّوں کو روتے ہوئے دیکھا
میری ماں مر گئ رَنج میں
اَب لیٹی ہے قبر میں
کوئ پروا، نہ فرق ہے اسے
بَم پھٹے یا بِجلی گِرے
جب میں بنا قیدی
وہ میری بیوی کو لے گئے
وہ میری روح کو لے گئے
اور میرے پورے ماضی کو
کَل صُبح میں اپنے گھر کا دروازہ
بے فیض ماہ و سال کے منہ پر
دے ماروں گا
اور سڑکوں پہ لگاؤں گا چَکّر
بھیک مانگوں گا
فرانس کی سڑکوں پر
برِٹنی سے پرووِنس تک
لوگوں کو آگاہ کروں گا
حکُم مت مانو
صاف اِنکار کرو
جَنگ پر نہ جاؤ
گھر چھوڑ کر نہ جاؤ
گَر کسی کو دینا ہے خون
جناب صدر عالی
تو آپ اپنا دیں خون
آپ سے زیادہ کون مثالی
جناب صدر عالی
گر ہوا میرا تعاقُب
تو سِپاہیوں سے کہہ دیں
میں رہوں گا نہتّا
وہ چلا سکتے ہیں گولی
جناب صدر عالی
Chanson sur YouTube : Le déserteur